Sunday, May 19, 2024
Homesliderمیڈیکل کالجوں کو دھنتیرس پر دھنونتری پوجا کرنے کی ہدایت

میڈیکل کالجوں کو دھنتیرس پر دھنونتری پوجا کرنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال۔ بی جے پی کی قیادت والی مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طلبہ کے لیے ہندی  میں  نصابی کتابیں جاری کرنے کے چند دن بعداس نے تمام میڈیکل کالجوں کو دھنتیرس پر دھنونتری (طب کے دیوتا) کی پوجا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ اعلان بدھ کو طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ نے کیا۔ وزیر نےمیڈیا  کو بتایا کہ گنپتی تہوار کی طرز پر ہر سال ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں میں دھنتیرس کو دھوم دھام سے منایا جائے گا۔

 سارنگ نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں دھنونتری پوجا کے انعقاد کا مقصد مدھیہ پردیش کو ایک صحت مند ریاست بنانا ہے۔ بھگوان دھنونتری کی پوجا کرتے ہوئے، ہم اپنی اور دوسروں کی اچھی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ دھنتیرس (جو اس سال 22 اکتوبر کو آتا ہے) کے موقع پر ریاست کے تمام میڈیکل کالج ایک پروگرام کا اہتمام کرکے بھگوان دھنونتری کی پوجا کریں گے۔ تمام ڈاکٹر طلباء اور حاضرین پوجا کریں ۔ مریضوں کو بھی اس میں سے حصہ لینے کی ہدایت دیں گے اور سب کی اچھی صحت کے لئے دعا کریں گے۔ سارنگ نے چہارشبنہ کو آئی اے این ایس کو بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسہرہ اور دیوالی کے دوران لوگ اپنی جائیدادوں اور گاڑیوں کی پوجا کرتے ہیں اور نئی جائیداد بھی خریدتے ہیں لیکن وہ اپنی صحت کے لیے پوجا نہیں کرتے۔

 سارنگ نے کہایہی وجہ ہے کہ حکومت نے یہ قدم لوگوں کو بھگوان دھنونتری کی پوجا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا ہے۔دریں اثنا، کانگریس نے شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے علاوہ سب کچھ کر رہی ہے۔ بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں 17 سال سے زیادہ عرصے تک حکومت کی اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ بدستور خراب ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا انچارج کے کے مشرا نے کہا کہ ہر دواخانہ  میں دوائیں دستیاب نہیں ہیں لیکن وہ ان مسائل پر بات نہیں کریں گے۔