Sunday, May 5, 2024
Homesliderمیں اپنی انفرادی شناخت کا خواہاں

میں اپنی انفرادی شناخت کا خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : اکثر ان کا سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی سے موازنہ کیا جاتاہے لیکن رشپھ پنت جنہوں نے آسٹریلیا کے دورہ جس میں انہوں نے کلیدی رول ادا کیا ہے اب خواہاں ہیں کہ انکی انفرادی شناخت ہو۔ پنت جنہیں اکثر ہندوستانی ٹیم کو دو مرتبہ عالمی چمپئن بنانے والے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا جانشین قراردیا جاتا ہے اور دھونی کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جاتا ہے اور گذشتہ برس بین الاقوامی کرکٹ سے دھونی کی سبکدوشی کے بعد ساری توجہ پنت پر مبذول ہوچکی ہے۔ آسٹریلیا سے وطن واپسی کے بعد پنت نے کہا کہ یقینا یہ ایک غیرمعمولی اعزاز ہیکہ آپ کا دھونی جیسے عظیم کھلاڑی کے ساتھ موازنہ کیا جاتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرا کسی کے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے کیونکہ میں ہندوستانی کرکٹ میں اپنی ایک انفرادی شناخت کا خواہاں ہوں۔ یہی نہیں بلکہ کسی نوجوان کھلاڑی کو سابق کے کسی لیجنڈ کھلاڑی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

 پنت نے برسبین ٹسٹ میں 89 رنزکی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی تاریخی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ اس کے علاوہ 23 سالہ پنت نے سڈنی میں منعقدہ تیسرے ٹسٹ میں 97 رنز اسکور کرتے ہوئے مقابلے کو ڈراکرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ پنت نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اس کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ یاد رہے ہندوستانی ٹیم جس نے پہلے ٹسٹ میں36 رنز پرآوٹ ہونے کی ہزیمت برداشت کرنے کے بعد دوسرے ٹسٹ سے نہ صرف واپسی کی بلکہ سڈنی ٹسٹ ڈراکرنے کے بعد برسبین ٹسٹ میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کی تھی۔ برسبین میں آسٹریلیائی ٹیم 1988ءسے ناقابل تسخیر تھی جسے ہندوستان نے فتح کیا۔