Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمیں نے کہا، تیرا سروناش ہوگا: پرگیہ ٹھاکر

میں نے کہا، تیرا سروناش ہوگا: پرگیہ ٹھاکر

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوپال۔  بھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے مہاراشٹر کے شہید اور سینئر پولیس عہدیدار ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں دئے گئے بیان پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے ۔

سادھوی پرگیہ ٹھاکرکا اس ضمن میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ،جس میں وہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس )کے اس وقت کے چیف اور ممبئی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے ہیمنت کرکرے کے سلسلے میں بول رہی ہیں۔

پرگیہ ٹھاکر ایک دہے سے زیادہ پہلے مہاراشٹر کے مالیگاؤں دھماکے مقدمہ میں مہاراشٹر اے ٹی ایس کی حراست میں کافی وقت رہی ہیں۔اس وقت کرکرے نے بھی ان سے ریمانڈ کے دوران پوچھ تاچھ کی تھی۔

 یہاں بھوپال سے بی جے پی امیدوار ہونے کے اعلان کے بعد سے ہی وہ حراست میں ان سے ہوئی پوچھ تاچھ کے سلسلے میں کافی بیان دے رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے یہاں بی جے پی کارکنان کے جلسے میں کہا کہ کرکرے نے پوچھ تاچھ کے دوران انہیں کافی پریشان کیاتھا،اس لئے انہوں نے ان سے کہاتھا کہ‘تیرا سروناش ہوگا‘۔ اس بیان کو سوشل میڈیا پر کئی ایک زاویوں سے دیکھا اور اس پر تبصرے کئے جارہے ہیں جس میں یہ بھی گمان کیا جارہا ہے کہ پرگیہ ٹھاکر کا یہ بیان صرف اتفاق تھا یہ کرکرے کا قصہ ختم کرنے کا اندازہ انہیں ہوچکا تھا۔