Sunday, May 19, 2024
Homesliderنئی نسل کو مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے واقف ہونا چاہئے :کے...

نئی نسل کو مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے واقف ہونا چاہئے :کے سی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔یہ سچ ہے کہ ہم گزرتے وقت کے ساتھ اپنے آباو اجداد کے کارناموں اور قربانیوں کو بھول جاتے ہیں جوکہ ایک دانستہ یا دانستہ عمل ہے او رزندگی کا ایک کڑوا سچ بھی ہے یہی وجہ ہے ہم اکثر موقع بہ موقع ہمارے اسلاف کی یادوں کو تازہ کرنے کےلئے کچھ تقاریب منعقد کرتےہیں اور نئی نسل کو اسلاف کے کارناموں سے واقف کروانے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔

دریں اثناتلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ آزادی کے لئے جدوجہد اورتمام طرح کی لڑائی میں  ہمارے اسلاف کے کارنامے کافی اہمیت کی حامل ہیں  کیونکہ اس نے دوسروں کے لئے عدم تشدد کی مثال قائم کی ہے ۔کے سی آر نے ملک کی آزادی کے 75برس کی تقاریب  کے موقع پر آزادی کا امرت مہااتسو کی رنگارنگ تقریب سے شہر حیدرآباد کے باغ عامہ میں خطاب کرتے ہوئے ان تقاریب کو بڑے پیمانہ پر منانے مرکزی حکومت کے قدم کی ستائش کی۔

انہوں نے کہاکہ آنے والی نسل کو ہندوستان کی آزادی کے حصول میں ہمارے مجاہدین آزادی کی جدوجہد اورقربانیوں سے واقف کروانا چاہئے ۔آزادی کا امرت مہااتسوملک کی آزادی کے 75سال کی تکمیل کے جشن منانے کے لئے مرکزی حکومت کی تقاریب کے سلسلہ کا حصہ ہے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں 15اگست 2022تک تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔کے سی آر  نے پہلے ہی ان تقاریب کے لئے 25کروڑ روپئے مختص کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے 12مارچ کو نمک ستیہ گرہ کے لئے ڈنڈی مارچ کا آغاز کیا تھا۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سروجنی نائیڈو نے اس مارچ میں حصہ لیا تھا۔چند افراد سے اس کی شروعات ہوئی تھی۔آگے چل کر یہ قومی تحریک بن گئی۔آزادی کا امرت مہااتسو تقاریب حیدرآباد اور ضلع ورنگل میں منعقد کی گئیں۔ورنگل میں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے چیف منسٹر  کی اپیل کے بعداس تقریب کا آغاز کیا۔کے سی آر نے کہاکہ ان کی اس درخواست کو قبول کرنے اور ورنگل میں ان تقاریب کے آغاز پرگورنر سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر فضا میں غبارے بھی چھوڑے اورقومی پرچم لہرایا اور ریاستی پولیس کے مسلح جتھوں کی سلامی لی۔