Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگنئے تعلیمی سال کا آغاز ، 10 ویں جماعت کا نصاب  10...

نئے تعلیمی سال کا آغاز ، 10 ویں جماعت کا نصاب  10  جنوری  2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ گرمائی تعطیلات کے بعد ریاست تلنگانہ میں تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے اور آج صبح محلے، گلیوں اور شہروں میں تعلیمی سال کے آغاز پر طلباء کو اسکولوں کی سمت جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ تعلیمی شعبے کی جانب سے سال  20-2019 کے لیے تعلیمی کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت آئندہ تعلیمی سال کے لیے تمام مصروفیات اور تعطیلات کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اس سال دسہرہ کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا ہے جیساکہ گزشتہ تعلیمی سال یہ تعطیلات 13 دنوں کی تھیں لیکن اس مرتبہ اس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 16 دنوں کی تعطیلات میں تبدیل کردیا گیا ہے جو کہ 28 ستمبر تا 13 اکتوبر مقرر ہوئی ہیں  ۔ اسی طرح تل سنکرات کی تعطیلات میں 11 جنوری 2020 تا 16 جنوری 2020 کو مقرر کی گئی ہیں جو کہ 6 دنوں کی تعطیلات ہیں حالانکہ گزشتہ برس یہ تعداد 7 دن کی تھی ۔ علاوہ ازیں کرسمس کی تعطیلات بھی اس سال سات دنوں کی مقرر کی گئی ہیں جو کہ 22 تا 28 دسمبر کو مقرر کی گئی ہیں ۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جو تعلیمی کیلنڈر جاری کیا گیا ہے اس کے تحت جہاں  اسکولوں کا 12 جون کو آغاز ہوا ہے وہ 232 دنوں کی خدمات انجام دینے کے بعد 23 پریل 2020 کو اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد 24 اپریل تا 11 جون 2020گرمائی تعطیلات ہوں گی ۔ تعلیمی کیلنڈر کی رو سے دسویں جماعت کا نصاب 10 جنوری 2020 تک مکمل کر دیا جانا چاہیے جس کے بعد پری فائنل امتحانات 29 فروری 2019 کو مکمل کر لیے جائیں ۔ایس ایس سی کے امتحانات مارچ 2019 میں منعقد کیے جائیں گے ۔

دیگر جماعتوں کے نصاب کی جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں اس میں پہلی تا جماعت نہم کا نصاب 29 فروری 2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔تعلیمی ایام میں طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات دی گئی ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بھی طلباء کی 90 فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔اس کے علاوہ وہ اسکولوں کے داخلی امتحانات اور اور اسائنمنٹس کو بھی مقررہ وقت پر منعقد کرنے اور انہیں یقینی بنانے کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔