Sunday, May 19, 2024
Homesliderنئے سال کا تحفہ ، کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

نئے سال کا تحفہ ، کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ نئے سال 2021 کی آمد کے ساتھ ہی مودی حکومت نے مالی بوجھ کے ساتھ عوام کو تحفہ دیا ہے کیونکہ گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے نئے سال کے پہلے دن جمعہ کے روزکمرشل گیس سلنڈر صارفین کو دھکا دیا ہے جس سے ملک کے چار بڑے میٹروشہروں میں 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت 16.50 روپے سے بڑھ کر22.50 روپے ہوگئی ہے ۔ تاہم ایل پی جی کے سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔

 انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج سے 19 کلو وزنی کمرشل استعمال والا سلنڈر 1332 روپے سے بڑھ کر 1349 روپے ہوگیا ہے ۔دہلی میں 14.2 کلو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے ہے ۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 720.50 روپے ، ممبئی میں 694 روپے اور چینائی میں710 روپے ہے ۔15 دسمبر کو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔

کولکاتہ میں کمرشل استعمال والا 19 کلوگرام والا سلنڈر 22.50 روپے اضافے کے بعد1387.50 روپے سے 1410 روپے ہوگیا ہے ۔ ممبئی میں یہ17 روپے مہنگا ہوکر1280.50 روپے سے1297.50 روپے ہوگیا ہے ۔ چینائی میں اس کی قیمت میں 16.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب1446.50 روپے سے بڑھکر1463.50 روپے ہوگیا ہے ۔

حکومت ایک سال میں 14.2 کلوگرام والا سبسڈی والا12 سلنڈر مہیا کرتی ہے ۔ صارفین کو اس سے زیادہ لینے کے لئے مارکیٹ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ۔ گیس سلنڈر کی قیمت ہر ماہ تبدیل ہوتی رہتی ہے ۔

چار بڑے میٹرو میں 19 کلوگرام سلنڈر کی نئی قیمت اس طرح ہے ۔دہلی: 1349.00،کولکتہ : 1410.00،ممبئی: 1297.50،چینائی: 1463.50۔ اس کے علاوہ چار بڑے میٹروشہروں میں سبسڈی والے14.2 کلو گیس سلنڈرکی قیمت ،دہلی :694.00،کولکتہ: 720.50،ممبئی: 694.00،چینائی: 710.00۔