Sunday, May 12, 2024
Homesliderنائب صدرنائیڈو کا رام نومی کے موقع پر عوام کو کورونا سے...

نائب صدرنائیڈو کا رام نومی کے موقع پر عوام کو کورونا سے لڑنے کا پیغام

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ نائب صدرہند ایم ونکیا نائیڈو نے آج کہا ہے کہ جب ہندوستان اور پوری دنیا صحت کی بدترین تباہی سے دوچار ہے لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی تمام ترصلاحیتوں کو جمع کریں اور اس چیلنج کا ویسا ہی مقابلہ کریں جیسے شری رام نے پاپیوں، بدکرداروں کو ختم کرنے کے لئے اپنے دوستوں کی بے پناہ حمایت حاصل کی تھی۔نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر تحریر اپنے مضمون میں کہا آج چیتر مہینے کی نویں تاریخ ہے ، آج رام نومی کا مبارک موقع ہے ۔ اگرچہ آج ہم یہ تہوار اپنے گھروں میں محفوظ طریقے سے منا رہے ہیں ، اس کے باوجود یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی کے پیغام سے متعلق سوچنے اور تحریک لینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رامائن ، رام اور سیتا کی لافانی داستان ، ہندوستان کے اس ابدی عقیدے کی عکاسی کرتی ہے جس میں سچائی ، مذہب ، محبت اور امن ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔ قدیم زمانے سے ہی ان نظریات نے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا ہے ۔ بھگوان رام کی مریادا پروشوتم کی شکل میں پوجا کی جاتی ہے ۔ وہ شائستگی کی ایک حقیقی مثال تھے نائیڈو نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو کوویڈ کے حساب سے اپنے رویوں کو تبدیل کریں اور اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنانے کی ترغیب دیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے معاشرے اور سماج کے مفاد میں ہر ممکن کوشش کریں۔ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے خود بھی محفوظ رہیں اور ساتھی شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور حکمران بھگوان رام کی خصوصیات اور کردار ہمیں ایک مثالی انتظامیہ کی مثال فراہم کرتے ہیں جس میں ہر ایک کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ گاندھی جی نے رام راجیہ کو جمہوریت کا مثالی معیار سمجھا۔ یہ مثال ہمارے رام راجیہ کا بھی ہونی چاہئے۔ ایک عوامی فلاحی ریاست جس میں کوئی بھی محروم نہیں رہتا ہے ، جو معاشرے کے ہر طبقے کی توقعات اور خواہشات کو پورا کرتا ہے ۔ بھگوان رام کی زندگی کے دور کا ہر صفحہ ، ہر واقعہ سے ، ایک فرد اور ایک معاشرے کی حیثیت سے ، یہ کتنا کچھ سیکھنے یا اسے حاصل کرنے جیسا ہے ۔ اگر ہم ان مثالی اقدار کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں تو ہم اپنے لئے ایک خوشحال ، خوشگوار اور جامع دنیا تشکیل دے سکتے ہیں۔نائب صدر نے کہا یہ تہوار ہمارے شہریوں کی زندگی میں صحت ، خوشی اور امن لائے اور ہمیں اس صحت سے متعلق تباہی کا سامنا کرنے ، اسے شکست دینے کی ترغیب دے ۔