Sunday, May 19, 2024
Homesliderنائب صدر کا انتخاب : مودی، منموہن، شاہ، سونیا گاندھی  اور کئی...

نائب صدر کا انتخاب : مودی، منموہن، شاہ، سونیا گاندھی  اور کئی ارکان  پارلیمنٹ نے ووٹ ڈالا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، کئی مرکزی وزراء اور مختلف پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے ہفتہ کو ہندوستان کا اگلا نائب صدر منتخب کرنے کے لئے ووٹ دیا۔ رائے دہی  صبح 10 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
وزیر اعظم مودی ووٹ ڈالنے والے پہلے ممبران پارلیمنٹ میں شامل تھے۔رائے دہی  سے متعلق ایک تصویر شائع کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا 2022 کے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ دیا۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ وہیل چیئر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور نائب صدر کے انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔سنگھ نے گزشتہ ماہ صدارتی انتخاب میں بھی وہیل چیئر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالا تھا۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی نے دوپہر میں اپنا ووٹ ڈالا۔راجیہ سبھا میں قائداپوزیشن  ملکاارجن کھرگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش اور اہم اپوزیشن پارٹی کے کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش نے بھی نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جتیندر سنگھ، وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری، وزیر ریلوے اشونی وشنو اور کئی دیگر مرکزی وزراء نے ووٹ دیا۔
بی جے پی کے چیف وہپ راکیش سنگھ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رگھو راما کرشنا راجو اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی لوک سبھا میں اپنا ووٹ ڈالا۔نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار اور مغربی بنگال کے سابق گورنر 71 سالہ  جگدیپ دھنکھرنائب صدر کے انتخاب میں اپوزیشن کی مشترکہ  80امیدوار مارگریٹ الوا  سے مقابلہ کر رہے ہیں۔