Saturday, April 27, 2024
Homesliderنائب صدر ہند وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں  کتاب  '' اسمائیل ڈیزائننگ '' کی ...

نائب صدر ہند وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں  کتاب  ” اسمائیل ڈیزائننگ ” کی  رسم اجراء

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر ایچ ای سری ایم وینکیا نائیڈو نے نامور ڈینٹل سرجن پروفیسر ڈاکٹر ایم ایس گوڈ، کی تصنیف ‘‘اسمائیل  ڈیزائننگ‘‘ کا اجرا کیا۔جنوبی ہندوستان میں پہلے ڈینٹل سرجن ہیں جنہیں حیدرآباد میں نائب صدر کی رہائش گاہ پر انٹرنیشنل کالج آف پراستھوڈونٹس کے باوقار فیلو سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر ایم ایس گوڈ نے ایک عام آدمی کے نقطہ نظر سے جدید کاسمیٹک دندان سازی، دانتوں کی دیکھ بھال اور بہتر منہ کی دیکھ بھال کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں کتاب اسمائیل ڈیزائننگ میں قیمتی تجربات کا اشتراک کیا۔ یہ کتاب دانتوں اور منہ کی دیکھ بھال پر ایک جامع جائزہ، دندان سازی میں جدید ترین پیشرفت، لیزر تھراپی کے ذریعے بغیر درد کے علاج ، دانتوں کی درستگی، خلاء کو بند کرنے، آرتھوڈانٹک علاج، بچوں کے دانتوں، دانتوں کی سفیدی، سیاہ مسوڑھوں کے بارے میں معلومات کا خزانہ ہے۔ ٹوٹے ہوئے دانت اور مرمت اور رنگین دانت جیسے کئی مسائل کا احاطہ کیا گیاہے ۔

ڈاکٹر ایم ایس گوڈ جو امریکن اکیڈمی آف کاسمیٹک ڈینٹسٹری کی مشہور فیلوشپ کے حامل ہیں اور تلنگانہ کے گورنر کے اعزازی ڈینٹل سرجن ہیں، انہوں نے دانتوں کے ماہرین اور عام آدمی کے درمیان علم کے فرق کو ختم کرنے کے لیے متعدد زبانوں میں دانتوں کی دیکھ بھال پر کئی کتابیں تصنیف کی ہیں۔ ان کی تصنیف کردہ کچھ کتابوں میں شامل ہیں “می چروناوونو ساری ڈڈوکونڈی” تلگو میں 1997 میں ایچ ای شری کرشن کانتھ نے راج بھون، حیدرآباد میں جاری کی۔ 2000 میں انگریزی میں ” اسمائیل “، جسے ایچ ای شری رنگراجن نے راج بھون، حیدرآباد میں جاری کیا۔ ہندی میں “مسکان” 2003 میں ایچ ای شری سرجیت سنگھ برنالہ کے ذریعہ راج بھون، حیدرآباد میں جاری؛ 2005 میں اس وقت کے صدر ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ہاتھوں اردو میں “مسکراہت؛ شائع کی گئی تھی ۔

اسکے علاوہ  انگریزی میں اسمائیل ٹو اسمائیل کو 2005 میں ایچ ای شری سشیل کمار شندے نے راج بھون، حیدرآباد میں جاری کیا تھا۔ راج بھون، حیدرآباد میں ایچ ای شری این ڈی تیواری کے ذریعہ 2009 میں انگریزی میں اسمائیل ری ڈیفائین 2011 میں راج بھون، چینائی میں ایچ ای شری سرجیت سنگھ برنالہ کے ذریعہ انگریزی میں ٹویٹتھ کیر اینڈ اوورل ہیلتھ  اور 2014 میں تمل ناڈو کے اس وقت کے گورنر ایچ ای ڈاکٹر سی روجیا کے ذریعہ تمل میں ” اسمائیل  ری ڈیفائین  ’’کو جاری کیا گیا تھا ۔