Thursday, May 2, 2024
Homesliderنالوں پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کو بغیر کسی اطلاع کے مہندم...

نالوں پر تعمیر ہونے والی عمارتوں کو بغیر کسی اطلاع کے مہندم کردیا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر اور شہری نظم ونسق  کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت حیدرآباد میں نالوں اور ٹینکوں کے نزد قبصہ اور تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری یا فروری میں نیا جی ایچ ایم سی قانون پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پیشگی اطلاع کے بغیر نالوں پرتعمیر شدہ ڈھانچوں کو مسمار کرنے کا انتظام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نالوں اورٹینکوں پر تمام غیر مجاز عمارتوں کو جلد ختم کرنے کے لئے اسٹریٹجک روڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کی طرز پر اسٹریٹجک نالا ڈویلپمنٹ پروگرام (ایس این ڈی پی) کا منصوبہ بنا رہی ہے۔یہاں پریس کلب آف حیدرآباد کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام کے دوران کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دوران کرلوسکر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اگرچہ کمیٹی نے نالوں اور ٹینکوں پر 28000 سے زیادہ قبضوں کی نشاندہی کی ہے جس سے کئی کالونیوں کو سیلاب کا خطرہ لاحق ہے ، تاہم سابق ​​کانگریس حکومتوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹی آر ایس حکومت کو ان تمام سال کے بعد اپنی غلطیوں کو درست کرنا باقی ہے۔ ماضی کی ناجائز قبضوں اور غیر مجاز عمارتیں  حالیہ شدید بارشوں کے دوران کالونیوں میں سیلاب کا باعث بنی ہیں۔

ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد حیدرآباد میں زمین سے متعلقہ ہزاروں املاک سے وابستہ امور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ ریاستی حکومت غریب اورمتوسط ​​طبقے دونوں کو ان کی اپنی جائیدادوں پرتنازعہ سے پاک ملکیت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا صرف ٹی آر ایس حکومت ہی ان مسائل کو حل کرسکتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ حکومت جی او 58 لائی ہے تاکہ غریبوں کے ذریعہ مقبوضہ  سرکاری اراضی کو باقاعدہ بنایا جاسکے اورانہیں پٹا مہیا کیا جاسکے۔

وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت شہری غریبوں کے لئے کئی فلاحی پروگراموں پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انناپورنا کینٹینوں کے ذریعہ محض 5 روپے میں روزانہ 50000 کے قریب کھانا مہیا کررہی ہے۔ ریاستی حکومت حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کررہی ہے جس میں 9714 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔