Sunday, May 19, 2024
Homesliderناکامیوں سے پریشان حیدرآباد کا ممبئی سے مقابلے

ناکامیوں سے پریشان حیدرآباد کا ممبئی سے مقابلے

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔سن رائزر حیدرآباد کو ہفتہ کے روز یہاں آئی پی ایل مقابلوں میں ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی ٹیم کےلئے بہتر 11 کھلاڑیوں کا انتخاب سب سے اہم مسئلہ ہوگا کیونکہ ٹیم کو ابتدائی دو مقابلوں میں ایک آسان نشانہ کا تعاقب کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ معاملات کو مزید خراب کرنے کے لئے ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت آرنج آرمی کے لئے چینائی کی وکٹ بھی کوئی بڑی خوشخبری نہیں ہے جس پر حیدرآبادی ٹیم 150 رنز کا تعاقب بھی نہیں کرپائی ہے ۔ابتدائی دو میچوں کے دوران سن سرائزرزکانشانہ کا تعاقب کرنا ایک بار پھر اسکینر کی زد میں آگیا اور اس کی پلیئنگ الیون میں گہرائی کی کمی اورہندوستانی کھلاڑیوں سے اسے کوئی طاقت نہیں مل رہی ہے۔

ان حالات میں ممبئی انڈینز جیسی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنا اس کےلئے آسان نہیں ہوگا ۔کپتان وارنر کے لئے پلیئنگ الیون کے انتخاب کے بارے میں کچھ سنجیدہ سوالات ہیں۔ٹیم میں دو وکٹ کیپروں جانی بیئرسٹو اوروردھی ھمان ساہا موجود ہیں لیکن تجربہ کار ہندوستانی اوپنر کی حیثیت سے ساہا مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں ۔ ساہا پہلے ایڈیشن 2008 سے آئی پی ایل کھیل رہے ہیں اور ان کے ریکارڈ کو قریب سے دیکھنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ رنز بنانے میں مستقل طور پر ناکام ہیں ۔لوورآرڈر میں کیدار جادھو جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے ساتھ دو باصلاحیت نوجوان پریم گرگ اور ابھیشیک شرما بھی موجود ہیں لہذا ساہا کا باہر ہونا یقینی دیکھائی دے رہا ہے ۔کیدار اور ابھیشک ایسے کھلاڑی ہیں جواسپن بولنگ کا بھی موقع فراہم کرتے ہیں۔ بیرون ملک کے کھلاڑیوں میں صرف وارنر اور راشد خان کی ٹیم میں جگہ پکی ہونے کے باعث حیدرآباد کےلئے فٹ کین کین ولیمسن کا ہونا ضروری ہے کیونکہ اور وہ اسپن بولنگ کے خلاف کامیاب ہیں۔

منیش پانڈے اور عبد الصمد جس طرح سے آر سی بی کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد کے خلاف کراس بیٹ شاٹس کھیلے وہ وارنرکومایوس کرنے کےلئے کافی ہے ۔چیپوک جیسے وکٹ پر بعض اوقات یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دیر سے کھیلنا پڑے اور کریز کی گہرائی کو اچھی طرح سے استعمال کیا جائے جس میں ولیم سن ماہر ہے۔دوسرا معاملہ ٹی نٹراجن کے ساتھ ہے۔ نٹراجن کے گزشتہ سال کے مظاہرے کافی بہترین تھے جو اس مرتبہ دیکھائی نہیں دے رہے جبکہ بھونشیشور کمار بھی مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے روہت شرما ، کوئنٹن ڈی کوک ، سوریا کمار یادو اور ایشان کشن پر مشتمل ٹاپ آرڈر پر نظر ڈالی جائے توسندیپ شرما اور سدھارتھ کول بھی زیادہ اعتماد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ۔اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کے کے آر کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ جیتنے کے بعد ممبئی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی کرے گا۔