Friday, May 17, 2024
Homesliderناکام چیف منٹسروں کو بدلنے سے کیا ہوگا: چدمبرم

ناکام چیف منٹسروں کو بدلنے سے کیا ہوگا: چدمبرم

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پانچ سال سے گجرات کے چیف منسٹرٰ کے طور پر خدمات انجام دینے والے وجے روپانی کو اچانک سبکدوش ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کیا ہے ۔ بی جے پی صرف اپنے ناکام چیف منسٹروں کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ایسے چیف منسٹروں کی فہرست طویل ہے ۔

 چدمبرم نے گجرات کے چیف منسٹر کے عہدے سے روپانی کوہٹانے اور ان کی جگہ پر پہلی بار ایم ایل اے بنے بھوپندر پٹیل کو چیف منسٹر بنائے جانے پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ بی جے پی اپنے ناکام چیف منسٹروں کو ہٹانے میں مصروف ہے ۔ بی جے پی کو کب احساس ہوا کہ چیف منسٹر ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کام اچھانہ کرنے کے سبب بی جے پی کئی ریاستوں کے چیف منسٹروںکو تبدیل کرچکی ہے اور کئی دوسری ریاستیں ہیں جہاں ناکام چیف منسٹر ہیں اور انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا متعلقہ ریاست کے لوگ جانتے تھے کہ بی ایس یدی یورپا ، دوراوت اور روپانی کئی مہینوں سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے ۔ دیگرکئی اور ہیں جنہیں تبدیل کیا جانا چاہیے ۔ فہرست طویل ہے جس میں ہریانہ ، گوا ، تریپورہ وغیرہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو گجرات میں روپانی نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ پٹیل کو چیف منسٹر بنایا گیا۔ مارچ میں چار سال سے زیادہ عرصے تک اتراکھنڈ کے چیف منسٹر رہے ترویندر سنگھ راوت کو ہٹاکر تیرتھ راوت کو چیف منسٹر بنایا گیا ، لیکن صرف تین ماہ کے اندر ان کی جگہ پشکر سنگھ دھامی نے لے لی۔

کانگریس نے چیف منسٹرکی تبدیلی پر اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر یہ بھی کہا وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کے خلاف جو بڑے پیمانے پر عوامی غصہ ہے اسے چیف منسٹر کے چہرے بدلنے سے پرسکون نہیں کیا جا سکتا۔ ہر کوئی گرتی ہوئی جی ڈی پی ، بے روزگاری ، مہنگائی ، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی خراب حالت سے آگاہ ہے ۔ اپنی ناکامی چھپانے کی بی جے پی کی یہ ترکیب کامیاب نہیں ہوگی۔