Saturday, May 18, 2024
Homesliderناگر جنا ساگر انتخابات میں ٹی آر ایس کامیابی کےلئے پرعزم

ناگر جنا ساگر انتخابات میں ٹی آر ایس کامیابی کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ریاستی وزیر  تلسانی سرینواس یادو نے کانگریس کے سینئر رہنما اور پارٹی کے امیدوار کے جنا ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ نگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب سے دستبرداری اختیار کرکے سیاست میں اپنے وقار کی حفاظت کریں کیونکہ ان کی شکست  یقینی ہے۔ نگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ہالیہ میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا بطور سینئر سیاستدان جنا ریڈی کو ٹی آر ایس امیدوار نمولا بھاگاتھ (مرحوم ایم ایل اے نرسمہا کے بیٹے) کی فتح کے لئے اپنا نامزدگی واپس لینا چاہئے۔ اس سے سیاست میں جینا ریڈی کے وقار کا تحفظ ہوگا ۔

 وزیر نے مزید کہا کہ جانا ریڈی کو ایک بار پھر ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے حلقہ میں دیہی علاقوں کی پسماندگی کے لئے جنا ریڈی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جنا ریڈی کو علاقے سے سات مرتبہ  کے لئے قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ اپنی انتخابی مہم پر اپنے تبصروں کے ساتھ جنا ریڈی نے ضمنی انتخابات میں بالواسطہ اپنی شکست قبول کرلی۔

 یہ یاد دلاتے ہوئے کہ ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ میں جنا ریڈی کے ایم ایل اے کے دور میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر نے پچھلی مرتبہ  عوام کو گمراہ کرکے ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اب نگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے عوام ایک ایسے رہنما کی تلاش میں ہیں جو اس علاقے کی ترقی کرے۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم کے زبردست ردعمل کی یاد دلاتے ہوئے کہا بھاگت ایک نوجوان رہنما اور تعلیم یافتہ شخص ہیں  اور  وہ اپنے والد کے نقش قدم پر ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔