Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگنربھیا مقدمہ ،ونے شرما کی درخواست پر جمعہ کو سپریم کورٹ کا...

نربھیا مقدمہ ،ونے شرما کی درخواست پر جمعہ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت ریزی اور قتل مقدمہ کے مجرموں میں ونے شرما کی صدر کی جانب سے خارج رحم کی درخواست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اپنا فیصلہ جمعرات کو محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے ونے شرما کے وکیل اے پی سنگھ اور مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

عدالت نے اس پر فیصلہ سنانے کے لیے جمعہ کو دوپہر دو بجے کا وقت مقرر کیا۔ اس سے پہلے سنگھ نے دلیل دی کہ ونے شرما کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کو متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کروایا گیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے وزیر داخلہ نے رحم کی درخواست مسترد کرنے کے سفارشی خط پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

 مہتا نے ان کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضوابط پر عمل کیا گیا ہے ۔ کل اس معاملے میں عدالت عظمیٰ اپنا فیصلہ سنائے گی۔ونے نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر کے فیصلے کا جائزہ لے ۔ ونے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس کی رحم کی درخواست صدر نے جلد بازی میں مسترد کی ہے ۔غور طلب ہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے یکم فروری کو ونے شرما کی رحم کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی دہلی میں نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2012 کو چلتی بس میں اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی اور اسے سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔ بعد میں اسے سنگاپور کے ملکہ الزبتھ اسپتال ایر لفٹ کرکے لے جایا گیا۔ وہاں اس کی موت ہو گئی تھی۔اس مقدمہ میں چھ ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ایک نابالغ تھا، جسے تین سال کے لیے اصلاح گھر بھیجا گیا تھا۔ ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ چار دیگر ملزمان مکیش، اکشے ، ونے اور پاون کو پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے۔