Saturday, May 18, 2024
Homeslider نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

 نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

بدایوں۔اترپردیش کے ضلع بدایوں سے بی جے پی رکن پارلیمان سنگھ مترا موریہ نے مغربی بنگال کی بشیر ہات لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی نصرت جہاں کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔نصرت حال ہی میں نکھل جین سے علیحدگی کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔لوک سبھا صدرکو بھیجے گئے مکتوب میں بدایوں رکن پارلیمان نے نصرت جہاں پر ناشائستہ کردارکا الزام لگایا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ نصرت جہاں نے لوک سبھا رکنیت کی حلف برداری کے دوران اپنانام نصرت جہاں روہی جین لیا تھا۔

نصرت جہاں نے تاجر نکھل جین سے19جون 2019 کو ترکی میں شادی کی تھی۔لوک سبھاانتخابات کے دوران ہوئی اس شادی کی فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔سال 2020 میں جب شادی کی پہلی سالگرہ تھی تب نصرت اور نکھل نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی تھی لیکن دونوں کی یہ شادی دوسال تک بھی نہیں چل پائی اور اب دونوں کے علیحدگی کی خبریں ہیں۔

نصرت جہاں نے نکھل سے لو ان ریلیشن شپ کی بات کہتے ہوئے خود اپنی شادی کے سلسلے میں کہا کہ ان کی شادی ترکی میرج ایکٹ کے تحت ہوئی تھی اس لئے یہ ہندوستان میں قابل قبول نہیں ہے ۔ان حالات کے تناظر میں اب بی جے پی ان کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔نیز اس معاملہ کو پارلیمنٹ کی اخلاقی کمیٹی کے پاس بھیج کر جانچ کرانی چاہیے اور ان پر کارروائی کی جانی چاہئے۔اس خط میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی لوک سبھا پروہ  فائل بھی منسلک کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کا نام نکھل جین ظاہر کیا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ نصرت جہاں نے 25 جون 2019 کو اپنی حلف برداری تقریب میں اپنا پورا نام نصرت جہاں روحی جین بتایا تھا اور انہوں نو شادی شدہ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔