Sunday, May 19, 2024
Homesliderنفیسہ علی کی توجہ سونیا گاندھی پر

نفیسہ علی کی توجہ سونیا گاندھی پر

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ گوا میں ترنمول کانگریس کی لیڈر نفیسہ علی نے ایک بارکانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے تئیں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی گوا کے عوام کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترنمول کانگریس کے اتحاد کی دعوت کو قبول کریں گی اور سیاسی اناکا مظاہرہ نہیں کریں گی۔
خیال رہے کہ کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے گوا اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اتحاد کی پیش کش کی تھی ۔گوا کے انتخابی مستقبل کا انحصار ترنمول اورکانگریس کے اس اتحاد پر ہے لیکن ترنمول کانگریس کے اتحاد کی پیش کش یہ کہہ کر ٹھکرادیا ہے کہ ترنمول ووٹنگ مارکیٹ میں قابل بھروسہ اتحادی نہیں ہے ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے اتحاد کی تجویز پرکانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے بھی بات چیت بھی کی تھی۔
ترنمول لیڈر نفیسہ علی نے ممتابنرجی اور سونیا گاندھی کے درمیان بات چیت پر ایک طویل ٹوئیٹ کے بعد کانگریس کے ساتھ اتحاد کا یقین ظاہرکیا ہے ۔ نفیسہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اگر سونیا گاندھی گوا کے لیے بولتی ہیں اورگوا کے لیے سوچتی ہیں، جہاں تک میں جانتی ہوں، وہ چدمبرم کو ممتا بنرجی کی آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کی ہدایت دیں گی ۔ میں جانتی ہوں کہ سونیا گاندھی چھوٹی سیاسی انا سے بالاتر ہیں۔نفیسہ نے اپنے پوسٹ میں لکھاہے کہ گزشتہ مرتبہ کانگریس کے پاس 16 ایم ایل اے تھے اور وہ گوا میں حکومت بنانے کی موقف میں تھی۔
سونیا گاندھی کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے نفیسہ نے لکھاہے یہ وقت ہے کہ گوا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے ، یہ سنہرا موقع ہے ! میں خود گوا میں رہتی ہوں اورگوا کے ووٹروں کے جذبات کو جانتی ہوں۔ میری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے ہم نے گوا کے لیے اتحاد میں جنگ لڑی تھی۔ مجھے آپ کے لیے بہت احترام ہے ، گوا کے لوگوں کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے مل کر لڑنا چاہیے ۔
ممتا ۔ سونیا بات چیت کے بعد کانگریس کی طرف سے کوئی مثبت جواب اب تک نہیں آیا ہے ۔ترنمول کے قومی نائب صدر پاون ورما نے کہاکہ ممتا بنرجی نے چند ہفتے پہلے خود سونیا گاندھی سے رابطہ کیا اورکہا کہ وہ اپنے ماضی کے تلخیوں کو فراموش کرکے 2022 میں ایک نئی شروعات کریں۔ سونیا جی نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی۔ لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔
ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی چدمبرم نے ترنمول کے ساتھ اتحاد کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ترنمول کے نائب صدر پاون ورما نے24 دسمبرکو پی چدمبرم سے اتحاد کی تجویز پیش کی تھی لیکن کانگریس کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ چدمبرم اپنی پارٹی کے سیاسی مفادات کے لیے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ابھیشیک نے کہاکہ اگر گوا کے انتخابی نتائج بی جے پی کے حق میں آتے ہیں تو چدمبرم کو عوام کے سامنے آکر اس کا جواب دینا چاہیے ۔ اگر وہ اتنے ہی پر اعتماد ہیں تو انہیں ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔