Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگنلگنڈہ قتل میں مسلم نوجوانوں کا رول!

نلگنڈہ قتل میں مسلم نوجوانوں کا رول!

ہرین پانڈیا قتل مقدمہ کے ملزم عبدالباری اور کانگریس قائد محمد کریم کی گرفتاری۔ قتل کے لئے لڑکی کے والد نے ایک کروڑ کی پیشکش کی تھی۔ قاتلوں کو 50 لاکھ پیشگی ادا کئے جاچکے تھے

حیدرآباد۔ نلگنڈہ میں غیرت کے نام پر پرنئے پیروملا کے سننسی خیز قتل میں ملک پیٹ کا ساکن محمد عبدالباری کو پیر کے دن گرفتار کرلیا گیا ہے ۔یہ وہی عبدالباری سابق وزیر داخلہ گجرات ہرین پانڈیا کے قتل مقدمہ میں گرفتاری کے بعد بری ہوگیا تھا۔ مریال گوڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالباری نے امرتا ورشنی کے والد ٹی ماروتی اور بہار کے قاتلوں کے درمیان مشتبہ معاملت کروائی تھی۔پولیس نے اس قتل کے سلسلہ میں مقامی کانگریسی قائد محمد کریم کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ امروتاورشنی نے جو دلت نوجوان پرنئے پیروملا سے شادی رچالی تھی جس سے وہ پیا ر کرتی تھی۔ پیروملا پر خنجروں سے حملہ کرکے اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنی حاملہ بیوی کا چیک اپ کروانے کے بعد ہسپتال سے واپس لوٹ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کے سلسلہ میں 7 افراد بشمول قاتل کو بہار میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس قتل کے لئے ٹولی کو ایک کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی گئی تھی اور قاتلوں کو 18 لاکھ روپے بھی ادا کئے جاچکے تھے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار کے حوالہ سے ٹائمز آف انڈیا میں بتایا گیا کہ لڑکی کے والد ماروتی راؤ نے محمد کریم کے توسط سے عبدالباری سے رابطہ قائم کیا اور قتل کے عوض ایک کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی گئی ۔ ماروتی راؤ نے پیشگی کے طور پر 50 لاکھ روپے بھی ادا کردئیے تھے۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ عبدالباری ، نلگنڈہ کے اصغر علی کا ساتھی اور وہ بھی ہرین پانڈیا قتل کیس میں بری ہوچکا ہے۔ عبدالباری کو میڑچل کے قریب اصغر علی کے ساتھ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان پر پوٹا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ احمد آباد کی سیشن کورٹ نے 2010 میں تمام ملزمین کو بری کردیا تھا اور ہائی کورٹ نے بھی زیریں عدالت کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا۔ ہرین پانڈیا قتل مقدمہ سے بری ہونے کے بعد اصغر علی اور عبدالباری کو مشتبہ دہشت گرد مرزاء فیاض بیگ کی پولیس حراست سے 1996 میں فراری میں مدد کرنے کے الزام میں سنٹرل کرائم اسٹیشن حیدرآباد نے گرفتار کرلیا تھا۔ جنوری 2013 میں یہ دونوں بیگ کے کیس سے بھی بری ہوگئے۔ نلگنڈہ کا متوطن عبدالباری سلیم نگر ملک پیٹ میں مقیم تھا۔ پیروملا کے قتل کی سازش میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سابق رکن اسمبلی ویریشم کا بھی نام لیا جارہا تھا تاہم ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس قتل میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔ محمد کریم اور لڑکی کے والد دونوں د وست ہیں اور زمینات کے معاملات کرتے ہیں ۔ محمد کریم کی اس قتل میں گرفتار ی کے بعد کانگریس پارٹی نے انہیں صدر ٹاؤن کے عہدہ سے برخاست کردیا ہے۔ پرنئے اور امرتا نے جنوری میں شادی کرلئے تھے اور وہ کچھ دنوں کے لئے روپوش ہوگئے تھے چونکہ انہیں ڈر تھا کہ جان سے ماردیا جائے گا۔