Friday, May 17, 2024
Homesliderنمیبیا نے ورلڈکپ میں سری لنکا کو حیران کن شکست سے دوچار...

نمیبیا نے ورلڈکپ میں سری لنکا کو حیران کن شکست سے دوچار کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

گیلونگ ۔ ٹی 20 کرکٹ میں شاندار اور حیران کن نتائجکی عظیم تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا جب نمیبیا نے اتوار کو کارڈینیا پارک گیلونگ میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ایشیائی چمپئن سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ جان فریلنک (44) اور جے جے سمٹ (31 ناٹ آوٹ) کی زبردست بیٹنگ کی بدولت نمیبیا نے 20 اوورز میں 163/7 کا شاندار اسکور بنایا اور پھراس کے بولروں نے شاندار اجتماعی مظاہرہ پیش کیا، سری کو آوٹ کرنے کے لیے اپنی پوری اور مختصر لمبائی کو اچھی طرح استعمال کرتے ہوئے حریف ٹیم کو مطلوبہ نشانے سے باز رکھا۔ لنکا نے 19 اوورز میںصرف 108 رنز بنائی ۔

 فرائی لنک کو انکے چار اوورز میں شاندار 2/26 کے ساتھ شاندار بولنگ کے بعد نمیبیا کی مشہور فتح میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا اور سری لنکا کے نیٹ رن ریٹ میں زبردست کمی کا باعث بنتے ہوئے سوپر 12 کوالیفکیشن کی طرف اپنا راستہ آسان کیا۔ ان کے علاوہ ڈیوڈ ویز، برنارڈ شولٹز اور بین شیکونگو نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ دو رفتار والی پچ پر 163/7 کے دفاع میں، ویز نے نمیبیا کے لیے پہلی کامیابی حاصل کی جیساکہ انہوں نے کوسل مینڈس کو دوسرے اوور میں کیپر کو اپنی شارٹ گیند پر پل کر واتے ہوئے کیچ آوٹ کیا۔ شکونگو نے چوتھے اوور میں یکے بعد دیگرے دووکٹوں کے حصول کے ساتھ سری لنکا کی اننگز کی کمر توڑ دی۔

 پاور پلے کے بعد دھننجایا ڈی سلوا کو فری لنک پویلین بھیج دیا ۔ بھانوکا راجا پاکسا اور داسن شاناکا نے پانچویں وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے لیکن یہ جوڑی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی ۔ وانندو ہسرنگا شولٹز کی گیند پر براہ راست ڈیپ مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کرتے ہوئے آوٹ ہوئے ۔ جب شاناکا فریلنک کے کیپر کو ایک سلوگ لگا کر آوٹ ہوئے تو نمیبیا کے لیے جیت ناگزیر تھی۔ قبل ازیں پہلے بولنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے، سری لنکا نے دو رفتار والی پچ کی طرف سے پیش کردہ ہوا اور ٹینس بال کے باونس کا اچھا استعمال کیا اور نمیبیا کو14.2 اوورز میں 93/6 پر مشکل میں ڈال دیا۔ لیکن اسمٹ (31 ناٹ آوٹ) کریز پر فری لنک (44) کے ساتھ شامل ہوئے اور ان دونوں نے اپنی ساتویں وکٹ کی شراکت کی اگلی 34 گیندوں میں 70 رنز جوڑکر نمیبیا کو 163/7 تک پہنچا دیا۔

 نمیبیا کی شروعات متزلزل تھی، جس نے پہلے تین اوورز میں اپنے دونوں اوپنرز مائیکل وین لنگن اور ڈیوان لا کاک کوکھو دیا۔ جان نکول لوفٹی ایٹن نے کوسل مینڈس کے شاندار کیچ پر آوٹ ہونے سے پہلے شاندار20 رنز بنائے اور پاور پلے کے اختتام پر اسکور 43/3 تھا۔ اسٹیفن بارڈ (26) اور کپتان گیرہارڈ ایراسمس (20) پچاس کی شراکت میں شامل تھے لیکن درمیانی اوورز میں یکے بعد دیگرے آوٹ ہوگئے۔ سری لنکا کے لئے اسٹار لیگ اسپنر ہسرنگا (1/27) نے درمیانی اوورزکے دوران اچھی بولنگکی۔ تھییکشنا اور ہسرنگا کے اکانومی ریٹ سات سے نیچے تھی، جبکہ دشمنتھا چمیرا (1/39)، پرمود مدوشن (2/37) اور چمیکا کرونارتنے (1/36) کی اکانومی ریٹ نو سے اوپر رہی۔ لیکن 2014 کی ٹی20 ورلڈ کپ کے چمپئنز کو سب سے زیادہ افسوس آخری پانچ اوورز میں دیئے گئے 68 رنز سے ہوگا اور یہ ہی رنز نے نمیبیا کی ایک مشہور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مختصر اسکور: نمیبیا 20 اوورز میں 163/7 (جن فری لنک 44، جے جے اسمٹ 31 ناٹ آوٹ؛ پرمود مدوشن 2/37، مہیش تھیکشنا 1/23) سری لنکا 19 اوورز میں 108 رنز پر آل آوٹ ۔( ڈیوڈ ویز 2/16، برنارڈ شولٹز 2/18) ۔