Sunday, May 19, 2024
Homesliderنٹراجن کورونا سے متاثر، حیدرآباد اور دہلی کا مقابلہ غیر متاثر

نٹراجن کورونا سے متاثر، حیدرآباد اور دہلی کا مقابلہ غیر متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ کوویڈ 19 ایک بار پھر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اس سال کے شروع میں ٹورنمنٹ کی معطلی کی وجہ کورونا ہی تھا کیونکہ مختلف ٹیموں کے کئی کھلاڑی  کوروناسے متاثر ہوئے تھے ۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ہندوستان سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا اور متحدہ عرب امارات کو ایک بار پھر سیزن کے باقی31 میچوں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا جس نے ابتدائی چند مقابلوں کی میزبانی بھی کرلی ہے لیکن اب کورونا نے پھر لیگ کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے ۔

سن رائزرس حیدرآباد( ایس آر ایچ ) کیمپ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر  ٹی نٹراجن کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔نٹراجن کے چھ قریبی رابطوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور وہ وجے شنکر (پلیئر) ، وجے کمار (ٹیم منیجر) ، شیام سندر جے (فزیوتھیراپسٹ) ، انجنا وانن (ڈیکوٹر) ، تشار کھیڈکر (لاجسٹک منیجر) ، پیریاسامی گنیشن (نیٹ) بولر) ہیں ۔دریں اثنا آئی پی ایل کی آفیشل ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ ٹی نٹراجن میں فی الحال کوئی  علامات نہیں اور انہوں نے قریبی رابطوں کے ساتھ خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ مزید یہ کہ ایس آر ایچ دستے کے باقی کھلاڑیوں کا ٹسٹ منفی آیا ہے اور کھیل آگے بڑھنے کےلیے تیار ہے۔ٹیم ذرائع  کے بموجب باقی کھلاڑیوں بشمول نٹراجن کے قریبی ساتھیوں نے  آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ٹسٹ کروائے اور ان سب کے رپورٹس منفی ہیں۔

ٹی نٹراجن  حیدرآبادی  ٹیم کے لیے آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں واپسی کے لیے تیار تھے۔ وہ سال کے شروع میں زخم  کا شکار ہوئے تھے اور انہیں باہر ہونا پڑا تھا ۔ فاسٹ بولر  اچھی کارکردگی کا منتظر تھے  اور یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ اس وقت تک کھیل سے دور رہے گا جب تک کہ وہ اپنی تنہائی کی مدت پوری کرنے کے بعد دو بارمنفی ٹسٹ نہ کرے۔ باقی قریبی رابطوں کا طبی ٹیم کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا تاہم سب کی رپورٹس منفی آنے کے بعد  انہیں کھیلنے کی اجاز ت ملنے کا امکان ہے ۔