Sunday, May 19, 2024
Homesliderنڈال ،سرینا ،ہالیپ اور بارٹی کی ایکشن میں واپسی

نڈال ،سرینا ،ہالیپ اور بارٹی کی ایکشن میں واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

ملبورن : آسٹریلین اوپن 2021 کی تیاریوں میں آج عالمی شہرت یافتہ اور ٹینس کی درجہ بندی میں سرفہرست کھلاڑیوں نے نمائشی مقابلے کھیلتے ہوئے شائقین سے بھرے میدان میں کھیلوں کے لئے بہتر امیدیں جگائی ہیں۔ ایڈیلیڈ میں منعقدہ مقابلوں میں نواک جوکووچ، رافل نڈال، سرینا ولیمس، نومی اوساکا، سیمونا ہالیپ اور مقامی عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایشلی بارٹی ایکشن میں نظر آئیں۔ خاتون زمرہ کے نمائشی مقابلے میں سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ نے موجودہ عالمی نمبر ایک اور مقامی کھلاڑی بارٹی کو سخت اور تین سیٹوں پر مشتمل مسابقتی مقابلے میں 3-6 ، 6-1 ، 10-6 سے شکست دی۔ دوسری جانب سیرینا ولیمس نے اپنی حریف جاپانی کھلاڑی اوساکا کو 6-2 ، 2-6 ، 10-7 سے سوپر ٹائی بریک میں شکست دی۔

 دیگر مقابلوں میں فرنچ اوپن چمپئن رافل نڈال نے یو ایس اوپن چمپئن ڈومینک تھم کو شکست دی۔ اس کے علاوہ ہفتے کا دن ٹینس اور خاص کر آسٹریلین اوپن کے لئے اہمیت کا حامل رہا کیوں کہ اِس دن قرنطینہ میں موجود کھلاڑیوں کا آخری گروپ بھی اپنی تنہائی کو ختم کردیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد کھلاڑی اور عہدیدار جوکہ یہاں 17 طیاروں کے ذریعہ پہونچے تھے جن میں کئی افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کی وجہ سے سبھی افراد کو 14 دن کے لازمی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور یہ مدت ہفتے کو ختم ہوچکی ہے۔ میلبورن پارک جوکہ آسٹریلین اوپن کا میزبانی کرنے والا مقام ہے، یہاں 22 کھلاڑی مصروف دکھائی دیئے جنھوں نے اپنا قرنطینہ مکمل کیا تھا۔ جاپان کے کائی نشی کوری بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں دو ڈبلیو ٹی اے ٹورنمنٹ بھی اتوار سے کھیلے جائیں گے جس میں عالمی نمبر ایک بارٹی کو پہلے مرحلہ کا بائی ملا ہے۔ اس کے علاوہ فرانس کی الیس کارلیٹ کے ہمراہ اوساکا بھی دوسرے مرحلہ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آسٹریلین اوپن جوکہ 8 تا 21 فروری ملبورن میں کھیلا جائے گا اس سے قبل منگل کو اے ٹی پی کپ ٹیم ایونٹ کا آغاز بھی ہورہا ہے، جس میں سرفہرست کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ آسٹریلین اوپن کے چیف ایکزیکٹیو گریگ ٹیلی نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن تمام کھلاڑیوں کےلئے مختلف تیاریوں کے باوجود مساوی ٹورنمنٹ ہوگا۔