Sunday, May 19, 2024
Homesliderنڈال ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کےلئے غیر یقینی صورت حال کا شکار

نڈال ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کےلئے غیر یقینی صورت حال کا شکار

- Advertisement -
- Advertisement -

روم ۔ رافیل نڈال نے  ٹینس کے کھلاڑیوں  کی اس بڑھتی ہوئی تعداد میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔اٹالین اوپن کے لئے روم میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے نڈال نے کہا کہ ٹوکیوگیمس کے لئے ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔ میں ابھی تک نہیں جانتا ہوں ، سچ میں ، میں آپ کو واضح جواب نہیں دے سکتا کیونکہ میں نہیں جانتا  کہ میں شرکت کروں گا یہ نہیں ۔ نڈال سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ دوبارہ طے شدہ اولمپکس میں شریک ہوں گے تو انہوں نے کہا وہ اس کا واضح جواب نہیں دے سکتے ہیں ۔

نڈال نے کہا کہ میں  رواں سیزن کا اپنے کیلنڈر کو نہیں جانتا ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ  ہر کوئی جانتا ہے کہ میرے لئے ہمیشہ اولمپکس کھیلنا کتنا ضروری رہا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے 2020 میں  ملتوی کردیا گیا تھا اور ان حالات میں ، میں نہیں جانتا ہوں کہ میں شرکت کروں گا یہ نہیں ۔نڈال نے کہا کہ  آئیے دیکھتے ہیں کہ اگلے دو مہینوں میں کیا ہو رتا  ہےلیکن مجھے اپنا شیڈول کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

عام  حالات میں میرا شیڈول عام طور پر یکم جنوری سے سیزن کے اختتام تک تقریبا صد فیصد جانتا ہوں لیکن  اس سال  حالات کچھ مختلف ہیں جیسا کہ ہم سبھی جانتے ہیں  ہمیں لچکدار شیڈول کی ضرورت ہے۔ ہمیں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں واقفیت  کی ضرورت ہے۔ نڈال نے 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں سنگلز کا گولڈ میڈل  جیتا تھا اور پانچ سال قبل ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ نڈال 14 ویں فرنچ  اوپن ٹرافی کے لئے خود کو فٹ رکھنے کےلئے 10 ویں اطالوی اوپن جیتنے  کے خواہاں ہوں ۔

نڈال  23 جولائی کو شروع ہونے ٹوکیو اولمپکس  کے بارے میں اپنی غیر یقینی صورتحال کو واضح کرنے والے  ٹینس کے تازہ ترین کھلاڑی ہیں۔ چار مرتبہ  کی چمپئن سرینا ولیمز نے اشارہ  دیا کہ وہ جاپان نہیں جائیں گی اگر کورونا وائرس پروٹوکول نے انہیں اپنی 3 سالہ بیٹی  کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دے تو وہ جاپان کا سفر نہیں کریں گی جبکہ جاپانی ٹینس کھلاڑی کائی  نشیکوری اور نومی  اوساکا نے اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ آیا  اولمپکس کو منعقد  بھی جانا چاہئے یا نہیں۔