Saturday, May 18, 2024
Homesliderنکہت زرین ایشن گیمز کےلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل

نکہت زرین ایشن گیمز کےلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ اولمپک برونز میڈل جیتنے والی قومی باکسر لولینا بورگوہین اور سابق جونیئر عالمی چمپئن نکہت زرین نے پیر کو یہاں سلیکشن ٹرائل فائنل جیت کر چین کے ہانگزو میں اس سال ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی خواتین کے باکسنگ اسکواڈ میں اپنی جگہ محفوظ کرلی۔ زرین نے 51 کلوگرام وزن کے زمرے میں جگہ حاصل کی جبکہ بورگوہین نے یہاں کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ٹرائلز کے بعد 69 کلوگرام کے زمرے میں جگہ حاصل کی۔ دونوں نے گزشتہ ہفتے ورلڈ چمپیئن شپ کے لیے بھی اسکواڈ میں جگہ بنائی تھی جس میں زرین نے 52 کلوگرام کے زمرے میں ٹرائلز کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ بوریگوہین نے 70 کلوگرام میں کوالیفائی کیا تھا۔

ایشین گیمز کے ٹرائل فائنل آج صبح منعقد ہوئے جس میں بورگوہین نے ریلوے کی باکسر پوجا کو اور زرین نے 2019 کی عالمی چیمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی منجو رانی کو شکست دی۔ایشین گیمز 10 سے 25 ستمبر تک ہوں گے۔ ورلڈ چمپئن شپ کے ٹرائلز گزشتہ ہفتے منعقد ہوئے تھے۔ ایشین گیمز کے لیے تین اوور لیپنگ کلاس 57، 60 اور 75 کلو گرام کے لیے بھی انتخاب کی تصدیق کی گئی۔ ایشین گیمز میں خواتین کی پانچ زمرے ہوں گی۔ منیشا نے 57 کلوگرام ٹرائلز جیت کر دونوں ٹورنمنٹس میں جگہ حاصل کی جبکہ جیسمین (60 کلوگرام) اور تجربہ کار سویٹی بورا (75 کلوگرام) نے بھی دونوں میں انتخاب کو یقینی بنایا۔

مئی  6 کو استنبول میں شروع ہونے والی عالمی چمپئن شپ بورگوہین کے لیے ایک طرح سے واپسی کا ٹورنمنٹ ہو گا کیونکہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں کھیلی ہے۔ آسام سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ باکسر گزشتہ ماہ سے قومی کیمپ میں ٹریننگ کر رہی تھی ۔ ٹوکیو میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد وہ کئی اعزازات میں مصروف رہی ہیں۔ بورگوہین اولمپک تمغہ جیتنے والی تیسری ہندوستانی باکسر بن گئی ہے اور اس کلب کا حصہ بن گئے جس میں وجیندر سنگھ (2008 بیجنگ) اور ایم سی میری کوم (2012 لندن) شامل ہیں۔زرین (25 سالہ) نے سال کا ایک اچھا آغاز کیا، اس نے صوفیہ، بلغاریہ میں ہونے والے باوقار اسٹرینڈجا میموریل ٹورنمنٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ ٹورنامنٹ میں 2019 کے بعد یہ ان کا دوسرا گولڈ میڈل تھا۔