Saturday, May 18, 2024
Homeاسپورٹسنکہت زرین سے نہیں ڈرتی

نکہت زرین سے نہیں ڈرتی

 میر ی کوم  تلنگانہ باکسر سے  مقابلے کے لئے تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد ۔عالمی چمپئین باکسر ایم سی میری کوم نے کہا ہے کہ ، میں نکہت زرین کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتی ۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کوالیفائرز کے لئے ہونے والے ٹرائلز میں اسے شکست دینا صرف ایک ضابطہ کی کارروائی ہوگی ۔ مریم کوم ( 51 کلوگرام) اور نکہت زرین کا تنازعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حیدرآبادی باکسر نکہت نے اگلے سال کے اولمپک کوالیفائرز کے لئے ہندوستانی اسکواڈ کے فیصلے سے قبل میری کوم کے خلاف ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) کے بیان کے بعد ہوا ہے کہ وہ روس میں ورلڈ چمپیئن شپ میں برونز میڈل جیتنے والی اور اپنی حالیہ کارکردگی کی بدولت چین میں منعقدہ عالمی چمپیئن میں برونز میڈل جیتنے والی مےری کوم کو ہندوستان کی نمائندگی کےلئے منتخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ میری کوم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بی ایف آئی نے لیا ہے۔ میں قاعدہ کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ میں صرف مظاہرہ کرسکتی ہوں۔ وہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں ، میں اس کے ساتھ چلوں گی۔ میں نکہت کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتی ، میں مقابلوں کے تیار ہوں ۔

 میری کوم یہاں ایک فلاحی پروگرام کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ میں نے سیف گیمز کے بعد سے نکہت کو متعدد مرتبہ شکست دی ہے لیکن وہ مجھے چیلنج کرتی رہتی ہیں۔یہ محض ایک قاعدہ کی تکمیل ہوگی ۔ بی ایف آئی کو بھی معلوم ہے کہ اولمپکس میں میڈل کون جیت سکتا ہے۔ مےری کوم نے کہا لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، ماضی میں بھی میرے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ رنگ پر مظاہرہ کرو ، یہی اصل بات ہے۔ بی ایف آئی ہمیں بیرون ملک روانہ کرتی ہے تاکہ گولڈمیڈل کے ساتھ واپسی کریں اور اپنے آپ کو ثابت کریں۔

میں نکہت کے خلاف نہیں ہوں۔ وہ مستقبل میں اچھی ہوسکتی ہے ، اسے تجربہ حاصل کرنے دیں اور اعلی سطح کی تیاری پر توجہ دیں۔ میں گذشتہ 20 سال سے لڑ رہی ہوں۔ چیلنج کرنا آسان ہے لیکن مظاہرہ کرنا مشکل ہے۔ مردوں کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ، بی ایف آئی نے فیصلہ کیا تھا کہ ورلڈ چمپین شپ میں میڈل جیتنے والوں کو چین میں ہونے والے پہلے اولمپک کوالیفائر میں راست شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ خواتین کے مقابلے میں ، بی ایف آئی نے اگست میں کہا تھا کہ روس میں ورلڈ چمپیئن شپ میں صرف گولڈ اور سلور میڈل کے فاتحین کا انتخاب فروری میں اولمپک کوالیفائر کے لئے براہ راست کیا جائے گا۔

تاہم ، بی ایف آئی نے اب نکہت زرین کی درخواست پر تبادلہ خیال کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مےری کوم نے کہا انتخاب میں صنفی معیار ہونا چاہئے۔ مجھے ان سب کی پرواہ نہیں ہے۔ بی ایف آئی کو فیصلہ کرنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کےلئے صنفی مساوات ہونی چاہئے ، مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ اصول نہیں ہوسکتے ہیں۔