Saturday, May 18, 2024
Homesliderنکہت زرین نے عالمی چمپین اکترینا کو شکست دے دی

نکہت زرین نے عالمی چمپین اکترینا کو شکست دے دی

- Advertisement -
- Advertisement -

استنبول : تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی باکسر نکہت زرین نے یہاں ترکی میں کھیلے جارہے بازفورس باکسنگ ٹورنمنٹ میں عالمی چمپئن روسی کھلاڑی اکترینا پالٹسیوا کو 5-0 سے شکست دے دی۔ روسی باکسر کے خلاف ایشین چمپئن شپ کی برونز میڈلسٹ زرین کی یہ کامیابی ایک اہم کامیابی ہے۔ تاہم انھیں کوارٹر فائنل مقابلہ میں ایک اور دو مرتبہ کی سابق چمپئن قزاقستان کی کائیزیبے ناظم کے خلاف مقابلہ کھیلنا ہے۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے 51 کیلو گرام زمرہ میں ملک کے لئے غیرمعمولی مظاہرہ کیا ہے اور کورونا کے بحران کے بعد یہ اِن کا پہلا ٹورنمنٹ میں جس میں انھوں نے اپنے سابق عالمی جونیر چمپئن ہونے کا بہتر مظاہرہ کیا۔

ہندوستانی باکسنگ کی لیجنڈ میری کوم کی طرح اِسی وزن کے زمرہ میں باکسنگ کرنے والی زرین نے ترکی روانگی سے قبل ہی کہا تھا کہ انھوں نے اِس ٹورنمنٹ کے لئے کافی اچھی تیاری کی ہے اور وہ کسی بھی حریف کے خلاف بہتر مظاہرہ کے لئے پرعزم ہیں۔ نکہت زرین نے مزید کہاکہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنی فٹنس اور کھیل پر تمام توجہ مرکوز کرچکی ہیں۔ ترکی روانگی سے قبل ہی انھوں نے کہا تھا کہ ملک کی نمائندگی کرنے کی قابل ہونا بھی ایک اعزاز ہے اور میں اُس کام میں قابل ستائش فتوحات حاصل کرنا چاہتی ہوں جس کو میں پسند کرتی ہوں۔

 نکہت زرین نے آخری مرتبہ جنوری 2020 ءمیں ٹورنمنٹ کھیلا تھا لہذا انھوں نے کہاکہ ایک سال کے بعد رنگ میں واپس آنا مشکل ہوتا ہے لیکن مَیں سخت محنت کررہی تھی اور ہندوستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ یاد رہے کہ میری کوم اولمپلکس سلیکشن ٹرائس میں نکہت زرین کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے خود کو اہل بنایا ہے جس کے بعد نکہت زرین نے کہا تھا کہ اِن کی توجہ آئندہ سال ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر مرکوز ہیں۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ باکسر نکہت زرین 2011 ءمیں ویمنس یوتھ اور جونیر ورلڈ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جس کے بعد انھوں نے گوہاٹی میں انڈیا اوپن انٹرنیشنل باکسنگ میں برونز کے بعد 2019 ءمیں تھائی لینڈ اوپن میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔