Saturday, May 18, 2024
Homesliderنکہت زرین نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

نکہت زرین نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

برمنگھم۔ عالمی چمپئن نکہت زرین نے اتوار کو یہاں 2022 کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے 50 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ ڈویژن میں فائنل میں  جامع طور پر جیت حاصل  کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین زمرے میں یہ دوسرا گولڈ میڈل اور باکسنگ میں  مجموعی طور پر تیسرا گولڈ میڈل ہے جو کہ ایک ہی دن میں حاصل ہوئے ہیں ۔

جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ہندوستانی نے متفقہ فیصلے سے گولڈ کوسٹ 2018 کی سلور میڈل  جیتنے والی شمالی آئرلینڈ کی کارلی میکنول کو شکست دی۔ نکہت نے برمنگھم 2022 میں اپنے تین مقابلے 5-0 سے جیتے اور ایک ریفری اسٹاپ مقابلہ) کے ذریعہ کامیابی حاصل کی ہے ۔

قریبی رینج کے مقابلے میں دونوں باکسرز نے ابتدائی طور پر دھکے کامظاہرہ  کیا لیکن نکہت زرین ابتدائی طور پر اپنے امتزاج کے ساتھ غالب رہیں۔ بائیں ہکس اور کراس کے مرکب کے ساتھ ہندوستانی نے ابتدائی راؤنڈ میں 33 سالہ کارلی میکنول کو پریشان کیا۔کارلی میک نال نے قریب سے لڑنا جاری رکھا اور بہت زیادہ کلینچنگ کا سہارا لیا یہاں تک کہ ہندوستانی باکسر نے میک نال کے حملوں کا مقابلہ کیا۔ تاہم پہلے دو راؤنڈ میں کوششیں نکہت کے لیے کافی تھیں جو فائنل راؤنڈ میں ایویوزیو موڈ میں چلی گئیں اور باؤٹ اور ان کا پہلا کامن ویلتھ گیمز میڈل اپنے نام کرلیا۔

قبل ازیں دن کے ابتداء میں  ہندوستانی باکسر نیتو گھنگھاس، امیت پنگھل نے اتوار کے  دن ابتدائی  مرحلے میں  یہاں مختلف زمروں میں اپنے اپنے فائنل جیت کر 2022 کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتے۔امیت نے نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں مردوں کے 51 کلوگرام فلائی ویٹ فائنل میں متفقہ فیصلے سے گھریلو پسندیدہ کیران میکڈونلڈ کو شکست دی، اس طرح گیمز میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ یہ پنگھل کا دوسرا کامن ویلتھ گیمز میڈل ہے جیسا کہ انہوں نے اس سے قبل گولڈ کوسٹ 2018 میں سلور میڈل جیتا تھا۔ پچھلے سال اولمپکس میں ابتدائی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد گولڈ میڈل کا حصول بہت بڑی کامیابی ہے ۔