Monday, May 6, 2024
Homesliderنکہت زرین کو 2 کروڑ انعامی رقم اور مکان دینے کا اعلان

نکہت زرین کو 2 کروڑ انعامی رقم اور مکان دینے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ عالمی چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی باکسر نکہت زرین  کی اس سنہری کامیابی کے بعد بالآخر تلنگانہ کے چیف منسٹر نے اعلان کرتے ہوئے زرین کو انعام و اعزاز سے نوازا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤنڈ نے بین الاقوامی سطح پر باکسنگ میں ہندوستان کے لئے  گولڈ میڈل حاصل کرنے والی باکسر کے علاوہ اسپورٹس مقابلوں میں حال ہی میں شاندار مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو رقمی انعام کا اعلان کیا ہے۔ ویمنس ورلڈ باکسنگ چمپین شپ ترکی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین اور آئی ایس ایس ایف جونیر ورلڈکپ شوٹنگ جرمنی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایشا سنگھ کو حکومت کی جانب سے فی کس 2 کروڑ روپئے رقمی انعام دیا جائے گا۔

 چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر سرکاری احکامات جاری کئے گئے۔ رقمی انعام کے علاوہ حکومت نے دونوں کھلاڑیوں کو بنجارہ ہلز یا جوبلی ہلز میں رہائشی پلاٹ فراہم  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی دوران چیف منسٹر کے سی آر نے پدم شری ڈاکٹر درشنم مگلیا جو کنیرا میٹلا آرٹسٹ کے طور پر مقبولیت رکھتے ہیں انہیں ایک کروڑ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ مگلیا کو بی این ریڈی نگر کالونی میں رہائشی پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مگلیا نے حکومت سے اس علاقہ میں رہائشی پلاٹ کی درخواست کی تھی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کہ نکہت زرین کی جانب سے گولڈ میڈل کے حصول کے بعد سے اس اعلان تک عوام نے سوشل میڈیا پر زرین کی کامیابی کی تصویر شائع کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور حکومت سے باربار یہ سوال کیا جارہاتھا کہ آخر کب انعام واعزاز کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک گوشہ ایسا بھی تھا جنہیں پورا یقین تھا کہ کسی بھی لمحہ کے سی آر انعامی رقم کا اعلان کریں گے ۔