Sunday, May 19, 2024
Homesliderنہرواسٹیڈیم سے سچن کی یادگار اشیا غائب

نہرواسٹیڈیم سے سچن کی یادگار اشیا غائب

- Advertisement -
- Advertisement -

کوچی ۔ کیرلا کے شہر کوچی میں جواہر لال نہرو انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے سچن پویلین کی حالت خراب ہے اور کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر کی کئی یادگار اشیا یہاں سے غائب ہوگئی ہیں۔سچن پویلین کا افتتاح 20 نومبر 2013 کو اس وقت کے ہندوستانی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کیا تھا۔ سچن نے اس پویلین کو جرسی ،اپنا دستخط شدہ بیٹ اور اس کی استعمال شدہ گیند تحفے میں دی تھیں۔

سچن پر پویلین کیرلا کرکٹ اسوسی ایشن اور گریٹر کوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ پہل تھی۔ اسٹیڈیم گریٹرکوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت ہے ۔یہ پویلین ایک ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں سچن کی متعدد تصاویر ہیں جن میں ماسٹر بلاسٹر کے سر ڈان بریڈمین اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا شامل ہیں۔ اس پویلین میں سچن کی بچپن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

اس اسٹیڈیم میں انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کی ٹیم کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کا گھریلو میدان ہے ۔ کیرالا کرکٹ اسوسی ایشن نے گریٹر کوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مستقبل میں بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لئے خط لکھا ہے ۔

2014 میں آئی ایس ایل کے آغاز کے بعد نہرو اسٹیڈیم نے کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کی ہے ۔ اس گرا ¶نڈ میں آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ 8 اکتوبر2014 کو ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ونڈے میچ تھا۔بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری جیش جارج نے اسٹیڈیم کی خراب حالت پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔