Sunday, May 19, 2024
Homeہندنہ این ڈی اے اورنہ ہی یوپی اے : ممتا

نہ این ڈی اے اورنہ ہی یوپی اے : ممتا

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ہندوستان میں اس وقت بی جے پی یا کانگریس کی زیر قیادت حکومت کی تشکیل کا موضوع گرم ہے لیکن ممتابنرجی کا خیال کچھ اور ہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکز میں این ڈی اے اور یوپی اے میں سے کسی کی بھی حکومت نہیں بنے گی بلکہ فیڈرل فرنٹ کی حکومت بنے گی۔

 ممتا بنرجی نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی ہے ۔یوپی اے کو تو اکثریت ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے لہذا فیڈرل فرنٹ کی حکومت کی بنے گی اور ان دونوں اتحاد سے بھی کئی پارٹیاں اس میں شامل ہوں گی اور وہ کئی پارٹیوں کے رابطے میں ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی تقریروں سے متعلق چیف منٹسر بنگال نے کہا کہ یہ اسمبلی انتخاب نہیں ہے بلکہ لوک سبھا انتخابات ہیں اس لیے مسائل قومی مسائل پر مشتمل ہیں۔مودی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں اپنے ایک بھی وعدے کو مکمل نہیں کیا ہے ۔یہی ہمارا اصل موضوع ہے ۔ ہم نے بنگال میں بڑے پیمانے پر کام کئے ہیں۔ ملک میں ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس نے انتخابی منشور میں کیے گئے ہرایک وعدے کو مکمل کیا ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔گزشتہ پانچ سال میں 12ہزارکسانوں نے خودکشی کی ہے ۔ جب کہ بنگال میں کسانوں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔مودی جی صرف باتیں کرتے ہیں جیسا کہ انہوں نے 2022 تک کسانوں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن بنگال میں ہم نے کردیا ہے ۔ہم نے کھنجا ٹیکس کو ختم کردیا ہے ۔ہم اپنے کسان بھائیوں کو 5000 ہزار روپے الاؤنس دیتے ہیں۔اس کے علاوہ مفت میں انسورنش دیتے ہیں۔ 60 سال کی کم عمر میں مرجانے والے کسانوں کو ہم دولاکھ روپے انسورنش کے طور پر دیتے ہیں۔ لیکن مودی جی نے کچھ بھی نہیں کیا۔ ممتابنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں دوسرا بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ۔گزشتہ 45 برسوں میں سب سے اونچی سطح پر بے روزگاری ہے ۔ مودی نے 5 سال میں 10کروڑروزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن رورزگار دینے کے بجائے انہوں نے روزگار چھین لئے ہیں۔ نوٹ بندی نے ہندوستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔چھوٹے کارو باریوں کی حالت خراب ہوگئی ہے ۔صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔