Sunday, May 19, 2024
Homesliderنیرج نے بنائی ہندوستان کےلئے نئی تاریخ، گولڈ میڈل کے بعد ملک...

نیرج نے بنائی ہندوستان کےلئے نئی تاریخ، گولڈ میڈل کے بعد ملک میں جشن کا ماحول

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو ۔ ہندوستان نے اولمپکس میں اپنا نام سنہری الفاظ سے درج کرلیا ہے اور یہ کامیابی نوجوان نیرج چوپڑا کی جانب سے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل کے حصول کی وجہ سے درج ہوئی ہے ۔ہندوستان  کے نیرج چوپڑا نے اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا ایتھلیٹکس  میڈل جیتا ہے ۔ جیولین تھرو فائنل میں  نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کانشانہ حاصل کیا  جو اس نوجوان کھلاڑی کو گولڈ میڈل دلوانے کےلئے کافی ہوا۔ نیرج نے ہفتہ کو ٹوکیو میں اولمپکس کا  گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ نیرج چوپڑا نشانہ باز  ابھینو بندرا کے بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی  بن گئے ہیں ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ نیرج چوپڑا ہندوستان کے لیے میڈل  حاصل کریں  گے اس کا بہترین  اور قوی  امکان تھا لیکن گولڈ میڈل کا حصول انکے لئے آسان کامیابی نہیں تھی کیونکہ اس دوڑ میں ان سے زیادہ طاقتور حریف میدان میں موجود تھے۔ یاد رہے کہ 4 اگست کو وہ اولمپک گیمز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے تاریخ کے پہلے ہندوستانی جیولن تھروور  بنے  تھے۔ ایونٹ میں اس کے صرف تین ساتھی حریفوں نے 2021 میں اس سے کہیں زیادہ فاصلے پر  برچھی پھینکی ہے لیکن  ان میں سے دو کوالی فیکیشن راؤنڈ  میں ہی باہر ہو گئے۔ علاوہ ازیں  انہوں نے رواں سال مارچ میں 88.07 میٹر کا اپنا ذاتی بہترین (پی بی) تھرو ریکارڈ بنایا  ہے  جو ایک نیا قومی ریکارڈ ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں  نے 2013 سے تقریبا ہر سال اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔

نیرج نے 87.58 میٹر کے فاصلے کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا تو دوسری جانب چیک جمہوریہ کے جیکب ویلیج نے 86.67 میٹر فاصلے کے ساتھ سلورمیڈل اپنے نام کیا۔برونز میڈل کےلئے جرمنی کےجولین  ویبر 85.44 میٹر فاصلے کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔پاکستان کےارشد  ندیم 84.62 میٹر س کے ساتھ 5 ویں مقام پر رہے۔