Sunday, May 19, 2024
Homesliderنیوزی لینڈ،سری لنکا اور افریقی گھریلو سیریز میں حیدرآباد نظر انداز

نیوزی لینڈ،سری لنکا اور افریقی گھریلو سیریز میں حیدرآباد نظر انداز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا کہ ہندوستانی ٹیم کے 2021-22 ہوم سیزن میں مصروف ہوگی جو17 نومبر سے شروع ہو رہا ہے ۔بی سی سی آئی کی سپریم کونسل نے پیر کو اپنے اجلاس کے دوران شیڈول کو گرین سگنل دینے کے بعد ہندوستان چار ٹسٹ ، تین ونڈے اور 14 ٹی 20 مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے لیکن حیدرآباد کو کسی مقابلے کی میزبانی نہیں  دی گئی ہے ۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا بالترتیب نومبر 2021 اور مارچ 2022 میں بالترتیب دو ٹسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کے لیے ہندوستان آئیں گے۔ ویسٹ انڈیز فروری 2022 میں تین ونڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گا۔آئی پی ایل کے 15 ویں ایڈیشن کے بعد یہ گھریلو سیریز کا آغاز ہوگا۔ ہندوستان کا ہوم سیزن جون 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ٹی 20 پر مشتمل ایک ہوم سیریز کے ساتھ ختم ہوگا۔کانپور اور ممبئی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کے مقامات ہیں جبکہ بنگلور اور موہالی سری لنکا کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کے لیے میزبان ہوں گے۔ دونوں سیریز ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے 2021-23 سائیکل کا حصہ ہیں۔

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریزکی تفصیلات:

پہلا ٹی 20 مقابلہ 17 نومبر ، جے پور ، دوسرا ٹی 20 مقابلہ۔ 19 نومبر ، رانچی ۔ تیسرا ٹی 20 مقابلہ۔ 21 نومبر ، کولکتہ۔پہلا ٹیسٹ25تا 29 نومبر ، کانپور ۔ دوسرا ٹسٹ 03تا 07 دسمبر ، ممبئی۔

ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیزکی 2022 سیریز ان مقابلوں پر مشتمل ہے:

پہلا ونڈے، 06 فروری ، احمد آباد ۔ دوسرا ونڈے 09 فروری ، جے پور ۔ تیسرا ونڈے۔ 12 فروری ، کولکتہ۔پہلا ٹی 20 مقابلہ، 15 فروری ، کٹک ۔دوسرا ٹی 20 مقابلہ،18 فروری ، وشاکھاپٹنم ، تیسرا ٹی 20 مقابلہ، 20 فروری ، تریواندرم میںہوگا۔

ہندوستان بمقابلہ سری لنکا 2022 کی سیریز کی تفصیلات یہ ہیں:

پہلا ٹسٹ، فروری 25تا یکم مارچ ، بنگلور ۔ دوسرا ٹسٹ، 5تا 9 مارچ موہالی میں ہوگا۔پہلا ٹی 20 مقابلہ، 13 مارچ کو موہالی میں ، دوسرا ٹی 20 مقابلہ ، 15 مارچ کو دھرم شالا اور تیسرا ٹی 20 مقابلہ 18 مارچ کو لکھنو میں ہوگا۔

ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ 2022 سیریز اس طرح ہوگی:

پہلا ٹی 20 مقابلہ 9 جون کو چینائی۔ دوسرا ٹی 20 مقابلہ 12 جون ، بنگلورو میں اور تیسرا ٹی 20 مقابلہ 14 جون کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔چوتھا ٹی 20 مقابلہ 15 جون کو راجکوٹ میں اور 5 واں ٹی 20 مقابلہ 19جون کو دہلی میں ہوگا۔