Thursday, May 9, 2024
Homeتازہ ترین خبریںنیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملہ میں, حیدرآبادی متاثرین کی مدد کے...

نیوزی لینڈ میں دہشت گردانہ حملہ میں, حیدرآبادی متاثرین کی مدد کے لئے ،اُویسی نے کی اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اُویسی نے سشما سواراج ،کے ٹی راماراؤ،تلنگانہ سی ایم او سے اپیل کی ہے کہ حیدرآبادی شخص احمد اقبال جنہیں نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشد گردانہ حملہ کے دوران گو لی لگنے سے شدید زخمی ہے۔اور اسپتال میں زیر علاج ہے اُن کے بھائی اقبال جہانگیر کو نیوزی لینڈ جانے کے لئے ضروری انتظامات فراہم کی جائیں تا کہ وہ اپنی زیر نگرانی اپنے بھائی کا علاج کر وا سکے۔

مزید اطلاعات کے مطابق اقبال جہانگیر 12سالوں سے نیوزی لینڈ میں مقیم ہے اور وہ وہاں ایک ریستوراں کا مالک ہے جو حیدرآبادی پکوان پیش کرتا ہے۔وہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے گیا تھا ۔اور حملہّ آوروں کی گولیوں کا شکار ہو گیا۔اطلاع کے مطابق اقبال جہانگیر کی ایک بیوی اور دو بچے ہیں،ایک کی عمر تین سال ہے اور دوسرے کی پانچ سال۔محمد خورشید اقبال کے مطابق اقبال جہانگیر چھ سے سات ماہ قبل اپنے گھر حیدرآباد آیا تھا۔

اُسی طرح اسد الدین اُویسی نے اپنے ٹویٹ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص فرہاج احسان ولد محمد سعید الدین ،ساکن ندین کالونی ٹولی چوکی جو اُسی مسجد میں نماز ادا کرنے گئے تھے مگر ابھی تک ان کی کو ئی اطلاع نہیں ہے۔ سے متعلق سشما سواراج سے اپیل کی ہے کہ ان کے افراد خاندان کو مدد فراہم کی جائے ۔