Saturday, May 18, 2024
Homesliderنیوزی لینڈ میں 25 دن بعد کورونا وائرس کے دو نئےمریض

نیوزی لینڈ میں 25 دن بعد کورونا وائرس کے دو نئےمریض

آکلینڈ ۔نیوزی لینڈ میں  25 دن  بعد کورونا کے دو نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نئے متاثرین حال ہی میں برطانیہ سے نیوزی لینڈ آئے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں معاملات  ایک دوسرے سے منسلک ہے۔کاروبار اور انسانی ہمدردی کے استثنیٰ کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے بعد نیوزی لینڈ کی سرحدیں صرف کیویز اور ان کے خاندانوں کے لیے کھلے ہیں۔نیوزی لینڈ آنے والوں کو اپنی آمد کے بعد دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔
کورونا سے نیوزی لینڈ میں اب تک 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے اعلان کیا تھا ملک سے کورونا وائرس کو ختم کر دیا ہے اور وبا کا آخری مریض صحت یاب ہو گیا۔اس اعلان کے بعد نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے اور اجتماعات پر سے عائد پابندی کو ختم کی گیا تھا۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے ملک کو وائرس سے پاک نہیں قرار دیا تھا کیونکہ مستقبل میں کورونا وائرس کے معاملات سامنے آسکتے ہیں۔