Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسنیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز میں ہندوستان کوشکست دی

نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز میں ہندوستان کوشکست دی

- Advertisement -
- Advertisement -

آکلینڈ۔ اوپنر مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر کی ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کے بعد بولروں کی شاندار کارکردگی سے نیوزی لینڈ نے ہندوستان کودوسرے ونڈے میچ میں22 رنز سے شکست دے کر تین مقابلوں کو رواں ونڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی یہ اس کی ونڈے تاریخ میں350 ویں کامیابی ہے ۔

نیوزی لینڈ نے گپٹل کے 79 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 79 اور ٹیلر کے 74 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے سے 73 رنزکی بدولت50 اوورآٹھ وکٹوں پر273 رنز بنائے جس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 48.3 اوورمیں251 رنز ہی بنا سکی۔ لوورآرڈر میں رویندر جڈیجہ کی نصف سنچری اور نودیپ سائنی کی شاندار 45 رنز نے ہندوستان کی شکست کے فرق کو کم کیا ۔

ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے 73 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 55 رنزبنائے اور ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔ ان کے علاوہ شریس ایر نے57 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکے کی مد د سے 52 رنز بنائے ۔

ہندوستان کی اننگز میں نودیپ سینی نے 45 رنز بناکر ہندوستانی امیدوں کو جگایا تھا ، پرتھوی شا نے 24، شاردل ٹھاکر نے 18، کپتان ویراٹ کوہلی نے 15، کیدار جادھو نے نو، لوکیش راہول نے چار اور مینک اگروال نے تین رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے41 رنز، کائل جیمیسن نے 42 رنز، کولن ڈی گرینڈہوم نے 54 رنز اورہمیش بینیٹ نے58 رنز دے کر فی کس دو وکٹ لئے جبکہ جیمز نیشم کو52 رنز پر ایک وکٹ ملا۔