Thursday, May 9, 2024
Homesliderنیوزی لینڈ ٹیم  کو دھمکی آمیز میل ہندوستان سے بھیجا گیا :پاکستانی...

نیوزی لینڈ ٹیم  کو دھمکی آمیز میل ہندوستان سے بھیجا گیا :پاکستانی وزیر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ونڈے سے عین قبل پاکستان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے اپنے ملک واپس لوٹ گئی جس کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنے مرد و خاتون ٹیموں کی سیریز بھی منسوخ کردی ہے جس کے چند دن بعد اب پاکستان نے کہا کہ ہے کہ نیوزی لینڈ کو دھمکی  بھرے پیغامات ہندوستان سے ملے تھے اور اس کے وزیر نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ای میل ممبئی سے روانہ کئے گئے تھے ۔دریں اثناء پاکستانی وزیر اطلاعات فواد چوہدری دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ  ٹیم کو دھمکی آمیز پوسٹ ہندوستان  سے موصول ہوئی ہیں  انہوں نے مزید کہا ہےکہ ایک ای میل آئی ڈی حمزہ آفریدی کے نام سے بنائی گئی اور  اسی آئی ڈی سے 15 منٹ بعد ای میل روانہ کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں فواد چوہدری نے کہا  کہ جس ڈیوائس (سائبر آلات )  سے نیوزی لینڈ ٹیم کو یہ ای میل کیا گیا تھا وہ ممبئی کے شہری اوم پرکاش مشرا کے زیراستعمال تھے ۔ جن  ڈیوائس سے ای میل کیا گیا اس میں 13 ای میل آئی ڈیز ہیں،تمام ای میلز ہندوستانی فلم انڈسٹری اور  ڈراموں کے ناموں پر بنائے گئے ہیں ۔پاکستانی وزیر نے مزید دعویٰ  کیا ہے کہ ای میل وی پی این  کے استعمال  کے ذریعہ ہندوستان سےروانہ کئے تئے تھے ۔وی پی این کا مقام  سنگاپوراستعمال کیا گیا  ہے  تاکہ ہندوستان کے مقام کی نشاندہی نہ ہوسکے ۔

 پاکستانی وزیر نے کہا  ہے  کہ 19 اگست کو احسان اللّٰہ احسان کے نام سے فیس بک پر جعلی پوسٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔ 24 اگست کو مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل کیا گیا تھا  ہم نے معاملے پر انٹرپول سے معاونت مانگی ہے۔ہندوستان پر الزام لگانے کےعلاوہ انہوں نے نیوزی لینڈ کی حکومت  سے مطالبہ کیاہے جو دھمکی  انہیں ملی ہیں وہ  پاکستان  سے شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نےان کی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی تھی ۔