Thursday, May 9, 2024
Homesliderنیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کو 53 رنز کی شکست

نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کو 53 رنز کی شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

کرائسٹ چرچ۔ ڈیون کونوے کی ناٹ آوٹ99 رنز کی زبردست اننگز اور تجربہ کار فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور لیگ اسپنر ایش سودھی کی شاندار بولنگ کی بدولت آج نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو پہلے ٹی20 مقابلے میں 53 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگکا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے20 اوور میں پانچ وکٹ پر184 رنز کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو17.3 اوورز میں137 رنز پر سمیٹ دیا۔ کونوے کو ان کی بہترین اننگزکے لئے پلیئر آف دی میچ کا انعام ملا۔کونوے نے صرف 59 گیندوں میں10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ99 رنز بنائے ۔

گلین فلپس نے30 اور جیمز نیشم نے 26 رن کی شراکت کی۔ کپتان کین ولیمسن12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا کے لئے ڈینیل سیمس نے40 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور آئی پی ایل میں14 کروڑ روپے کی قیمت حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ژائی رچرڈسن نے31 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیائی ٹیم131 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان آرون فنچ صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ، جبکہ آئی پی ایل میں14.25 کروڑ روپئے کی قیمت حاصل کرنے والے آل راؤنڈر گلین میکسویل پانچ گیندوں میں صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

میچل مارش نے33 گیندوں پر سب سے زیادہ45 رنز بنائے اور ایشٹن ایگر نے13 گیندوں پر 23 رنز بنائے ۔آخری بیٹسمین ایڈم جمپا نے ناٹ آؤٹ 13 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ تو صرف99 رنز پر ہی گنوا دیئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کے لئے سودھی نے چار اوور میں 28 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیائی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ ساوتھی نے تین اووور میں10 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ چھ فٹ آٹھ انچ طویل قامت فاسٹ بولر کائل جیمسن کوجنہیں آئی پی ایل میں 15 کروڑ کی قیمت ملی ہے ، تین اووروں میں 32 رن پر ایک وکٹ ملی۔