Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسنیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کامیابی کےلئے پرعزم

نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کامیابی کےلئے پرعزم

جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 ،مقابلہ کا آغاز دوپہر 12:20  ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

آکلینڈ ۔ رواں برس آسٹریلیا میں مجوزہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آغاز میں ہندوستانی ٹیم کل یہاں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ مقابلوں کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے بولروں کیلئے سازگار وکٹ پر چیلنج درپیش رہے گا۔ دیگر بیرونی دوروں کے برخلاف ہندوستانی ٹیم کیلئے یہ دورہ فوری شروع ہورہا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ آمد کے صرف پانچ دنوں میں ہی ٹیم کو پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کھیلنا پڑ رہا ہے۔ جیسا کہ اس نے گذشتہ ہفتہ ہی آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز مکمل کی ہے۔

ہندوستانی ٹیم منگل کو آکلینڈ پہنچی جس کے بعد اس نے چہارشنبہ کو آرام کیا۔ جمعرات کو صرف ایک دن نیٹ پریکٹس کرنے کے بعد اسے پہلے مقابلہ کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو میدان سنبھالنا ہے۔ دوسری جانب مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کو کھلاڑیوں کے مظاہروں میں استقلال کو جانچنے کا موقع ملے گا کیونکہ اکٹوبر میں آسٹریلیا میں ہی ٹوئنٹی20 ورلڈ کھیلا جانا ہے جس کیلئے ہندوستانی سلیکٹرس ٹیم منتخب کریں گے۔

 شکھردھون، ہاردک پانڈیا، دیپک چہر اور بھونیشور کمار کے زخمی ہونے کے باوجود دیگر کھلاڑیوں نے خود کو ملنے والے موقع اور درپیش چیلنجس سے بہتر انداز میں نمٹا ہے اور خاص کر کے ایل راہول نے محدود اوورس کی کرکٹ میں ہندوستانی منصوبوں کے مطابق شاندار مظاہرے کئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف شکھردھون کے متبادل کے طور پر شامل کئے جانے والے راہول نے مسلسل بہتر مظاہرہ کرنے کے علاوہ روہت شرما کے ساتھ ٹیم کو بہترین شروعات فراہم کی ہے۔

 امید کی جارہی ہیکہ منیش پانڈے بحیثیت پانچویں مخصوص بیٹسمین کے ٹیم میں شامل رہیں گے۔ پانڈیا، ایئر اور پنتھ تینوں نے ایک ساتھ نیٹ پریکٹس کی ہے لیکن ان کے ساتھ سنجو سامسن بھی دعویداروں میں شامل ہے۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں محمد سمیع، جسپریت بمرا، نودیپ سائنی اور شردل ٹھاکر کے درمیان مسابقت رہے گی۔

 ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد یہ پہلا مقابلہ ہے جہاں ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا مسئلہ درپیش ہے۔ نیوزی لینڈ کو ٹرینٹ بولڈ، میٹ ہنری اور لوکی فیرگوسن کے زخمی ہونے کی وجہ سے خدمات دستیاب نہیں ہیں جبکہ کین ولیمسن کا ناقص مظاہرہ بھی تشویش کا باعث ہے۔