Tuesday, May 21, 2024
Homesliderنیوکلیئر سائٹ میں آگ تخریب کاری کی وجہ سے لگی :ایران

نیوکلیئر سائٹ میں آگ تخریب کاری کی وجہ سے لگی :ایران

- Advertisement -
- Advertisement -

تہران: ایرانی ادارہ برائے نیوکلیئر توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ایران کی نطنز نیوکلیئر سائٹ میں لگنے والی آگ تخریب کاری کا نتیجہ تھی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ نطنز نیوکلیئر سائٹ میں دھماکے تخریب کاری کے نتیجے میں ہوئے تھے۔

ترجمان بہروز کمالوندی نے مزید کہا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز مناسبت وقت پر دھماکوں کی وجوہات افشا کریں گی۔ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی ادارے نے جولائی میں کہا تھا کہ نیوکلیئرسایٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین کر لیا گیا ہے لیکن واقعے کی معلومات بعد میں منظر عام پر لائی جائیں گی۔ایرانی حکام کے مطابق آگ لگنے سے جوہری تنصیب کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یورینیم افزوگی کے لیے سینٹری فیوجز کی تیاری سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔