Thursday, May 9, 2024
Homeبین الاقوامینیو زی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ سے 49 لوگوں کی موت،...

نیو زی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ سے 49 لوگوں کی موت، 27زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائٹس چرچ میں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے اندھا دھند گو لی باری کی گئی جس کے نتیجہ میں 40لوگ وں کی موت ہو گئی ،جبکہ 27لوگ زخمی ہونے کی خبر ہے۔یہ واقعہ نماز جمعہ کو پیش آیا۔جب کرائٹس چرچ کی دو مساجد میں جمعہ کی نماز کے وقت بندوق برداروں نے اندھا دھند گو لی باری کی ۔جس میں40لوگوں کی موت ہو گئی ۔10لوگ لین ووڈ کی مسجد میں اور 30لوگ ہیگلے پارک کے نزدیک ڈینزایو کی مسجد میں مارے گئے ۔

اس حملہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا۔بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور سر پر ہیلمیٹ لگائے ہوئے تھے۔ان میں سے ایک حملہ آور بندوق پر کیمرہ لگا کر گو لیاں برسا رہا تھا۔اس واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی پولس نے مقام واقعہ کا محاصرہ کر لیا ہے ۔ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ہے کہ اس واقعہ میں ملوث چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔اور نیوزی لینڈپولس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔ پولس نے لوگوں کو کسی بھی مسجد میں جانے سے روک دیا ہے۔اورفائرنگ کے اس واقعہ کے بعد حالات کے پیش نظر شہر کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ایک بنگلہ دیشی صحافی کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اس حادثے میں بال بال بچ گئی ۔مسجد ہیگلے پارک جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ۔بنگلہ دیشی کھلاڑی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں موجود تھے ۔وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔اورپوری ٹیم ہیگلے پارک سے اوول پہنچ گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر آعظم جیسینڈا آرڈرن نے مسجد میں فائرنگ کے اس واقعہ کو ملک کے لئے سیاہ دن سے تعبیر کیا ہے ۔ اور لوگوں کو محفوظ جگہ پر رہنے کی درخواست کی ہے۔