Tuesday, April 30, 2024
Homesliderنیپالی جوڑے نے بزرگ خاتون کا گھر صاف کردیا

نیپالی جوڑے نے بزرگ خاتون کا گھر صاف کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: نیپالی جوڑے کی جانب سے شہر میں کئی گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں سے محکمہ پولیس پہلے ہی پریشان ہے اور اس میں اب ایک اور اضافہ ہوا ہے۔ سائبر آباد پولیس نے نیپالی گروہ کو ایک خاندان کو زدوکوب کرنے کے بعداس واقعہ میں  ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

 نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک اور جوڑے نے راچہ کنڈا کمشنریٹ کے ناچارام پولیس اسٹیشن کی حدود میں اسی طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے 10 لاکھ اور 18 تولے  طلائی زیورات لوٹ لئے۔ پولیس کے مطابق جوڑے چوری سے چودہ دن قبل ناچارام کے ایچ ایچ ٹی نگر میں واقع متاثرہ کی رہائش گاہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت اختیار کی تھی ۔

گھر کا مالک  پردیپ اپنی اہلیہ کے ساتھ پیر کی صبح ہی اپنی ماں 70 سالہ لالیتا  کو رہائش گاہ میں اکیلا چھوڑ کر  گیا تھا۔ وہ پیر کی رات دس بجے کے قریب گھر واپس آیا  تو اس کی ماں کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جس کے بعد گھر کی تلاشی  لینے سے اندازہ ہوا کہ گھر لوٹا گیا ہے ۔ پردیپ نے للیتا کو قریبی خانگی دواخانہ  منتقل کیا۔ للیتا کے بیان کے مطابق اس نے جوڑے کے ذریعہ پکایا کھانا کھایا اور بے ہوشی کی حالت میں چلی  گئی ۔

پولیس نے کہا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ جوڑے نے نیند کی گولیاں ملاکر کھانا دیا تھا۔ بزرگ خاتون اسے کھانے کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔

 ناچارام پولیس انسپکٹر ٹی کرن کمار نے کہا کہ ان کے منصوبے کے مطابق نیپالی جوڑے نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور رہائش گاہ سے 10 لاکھ روپے نقد رقم اور 18 تولہ سونا لوٹ لیا۔ ناچارام پولیس انسپکٹر ٹی کرن کمار نے مزید کہا کہ للیتا کی حالت مستحکم ہے۔ ہم آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مزید تجزیہ کر رہے ہیں پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔