Friday, May 17, 2024
Homesliderواجپائی کی زندگی پر مبنی کتاب کا وزیراعظم کے ہاتھوں اجرا

واجپائی کی زندگی پر مبنی کتاب کا وزیراعظم کے ہاتھوں اجرا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی اور کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کے یوم پیدائش پر آج پارلیمنٹ ہاؤس میں خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام منعقدکیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اہم افراد میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا میں موجود اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور کانگریس کے لیڈر ادھیر رجنجن چودھری کے ہمراہ کئی لیڈروں نے مذکورہ بالا افراد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

عقیدت کے اس پروگرام کے بعد مودی نے ایک کتاب کی رسم اجرا انجام دی اور کتاب کا عنوان اٹل بہاری واجپائی ان پارلیمنٹ ۔ اے کامن موریٹیو وولیوم ہے ۔لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے شائع اس کتاب میں واجپائی کی زندگی کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس کتاب میں واجپائی کی تقاریر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کتاب میں ان کی زندگی کی کچھ نایاب تصاویر بھی موجود ہیں۔

ہندوستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے واجپائی صرف ایک سیاسی قائد ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک شاعر، صحافی اورماہر ترجمان تھے ۔ وہ پہلی مرتبہ 1957 میں لوک سبھا انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پارلیمنٹ پہنچے تھے ۔ اس کے علاوہ وہ 10 مرتبہ لوک سبھا اور دو مرتبہ راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ۔اس بات کا تذکرہ اہم ہے کہ پنڈت مالویہ کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی تھے اور وہ ہندوستان کے پہلے اور آخری ایسے شخص تھے جنہیں مہامنا کے اعزاز سے نوازا گیا۔