Friday, May 17, 2024
Homeتلنگانہوارث پٹھان کے خلاف مقدمہ درج

وارث پٹھان کے خلاف مقدمہ درج

- Advertisement -
- Advertisement -

کلبرگی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر اور ترجمان وارث پٹھان کے خلاف یہاں حال ہی میں منعقد شہریت ترمیم قانون (سی اےاے) کے خلاف ریلی کے دوران اشتعال انگیز بیان کے معاملے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ذرائع کے بموجب ایک خاتون وکیل کی شکایت پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر پٹھان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

وارث پٹھان کے خلاف تعزیرات اخلاق کی دفعہ 117، 153 (فساد کے لئے مشتعل کرنا) اوردفعہ 153 اے (دوگروپوں میں نفرت پھیلانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرناٹک کے وزیر داخلہ باسوراج بومئی نے کلبرگی شہر کے پولیس کمشنر کو واقعہ کے بارے میں رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ وارث پٹھان نے کرناٹک کے گلبرگی میں 19 فروری کو جلسہ عام کے دوران متنازعہ بیان میں کہا وقت آ گیا ہے کہ ہم متحد ہوجائیں اورآزادی لیں۔ ہم 15 کروڑہی 100کروڑہندوآبادی پر بھاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا سیکھ لیا ہے لیکن ہمیں متحد ہوکرچلنا پڑے گا۔ آزادی لینی پڑے گی اورجو چیز مانگنے سے نہیں ملتی ہے، اس کو چھین لیا جاتا ہے۔

وارث پٹھان کے اشتعال انگیز بیان پر پارٹی سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کارروائی کرتے ہوئے وارث پٹھان کے میڈیا سے بات کرنے پر روک لگا دی ہے۔ جب تک پارٹی اجازت نہیں دے گی تب تک وارث پٹھان عوامی طور پر بیان نہیں دے سکیں گے۔