Saturday, May 11, 2024
Homesliderوارنرنے جب رونالڈو بننے کی کوشش کی

وارنرنے جب رونالڈو بننے کی کوشش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد  منعقدہ پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو کوک بوتل کا لمحہ دوبارہ بنانے کی کوشش کی۔ رونالڈو نے اس سال کے شروع میں پریس کانفرنس میں اپنی میز سے کوک کی بوتلیں ہٹا دی تھیں اور اس کے نتیجے میں کوکا کولا کو 4 بلین ڈالرس  کا نقصان ہوا تھا۔ وارنر نے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی لیکن کوک کی بوتلیں واپس میز پر رکھنے کی  ہدایت دی گئی

 ۔ وارنر نے یہاں تک پوچھا کہ کیا اسے کوک کی بوتلیں بھی واپس رکھنے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں  35 سالہ وارنر نے خوش مزاجی سے یہ بھی کہا کہ  اگر یہ کرسٹیانو کے لیے کافی اچھا ہے تو یہ میرے لیے کافی ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان منعقدہ مقابلے میں  سری لنکا ئی ٹیم نے بورڈ پر 154/6 کا عمدہ اسکور درج کیا ۔ جوابی اننگز میں ڈیوڈ وارنر فارم میں نظر آرہے تھے اور انہوں نے 42 گیندوں پر 65 رنز بنائے  اورآسٹریلیا نے 3 وکٹوں کی نقصان   اور 3 اوورز قبل   مطلوبہ نشانہ حاصل کیا ۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے  جارحانہ اوپنر نے اپنی دلچسپ اننگز میں 10 چوکے لگائے۔

وارنر کے علاوہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور تجربہ کار بیٹر اسٹیون اسمتھ نے بھی مفید رنز بنائے۔ فنچ نے شاندار 23 گیندوں پر 37 رنز بنائے، اسمتھ آخر تک ڈٹے رہے اور 28 ناٹ آوٹ   اسکور بنایا۔ ڈیوڈ وارنر ان عظیم کھلاڑیوں  میں سے ایک ہیں جنہوں نے کھیل کے ٹی 20  فارمیٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کے لیے اب تک بہترین کھیلا ہے۔ وارنر اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں اور انہوں نے 83 اننگز میں 31.67 کی اوسط اور 140 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2344 رنز بنائے ہیں۔ وارنر نےٹی 20 میں 1 سنچری  اور 19 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ وارنراب 30 اکتوبر 2021 کو آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جب ٹیم  دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرے گی ۔