Sunday, May 19, 2024
Homesliderوارنر کی عدم مودجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے موقع

وارنر کی عدم مودجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے موقع

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ جسٹن لانگر نے  کہا ہے کہ عارضی طور پر خالی اوپننگ مقام آسٹریلیائی اے کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کےلئے ایک موقع ہوگا ۔ آسٹریلیائی کرکٹ برادری وارنر کی عدم موجودگی میں  ٹسٹ سیریز میں اوپنر کے بارے میں بحث کر رہی ہے اور جو برنز جو اس وقت جدوجہد کررہے ہیں ان کے ساتھ  دوسرے نوجوان نوجوان ولیم پوکوسکی  کو پہلی ترجیح دی جارہی ہے ۔ وارنر کے زخمی ہونے نے  منظر نامے کو تبدیل کردیا ہے اور ایسی صورتحال پیدا کردی ہے جہاں برنز اور پوکووسکی دونوں ہی کھل سکتے ہیں۔

لانگر نے کہا وارنر کے زخمی ہونے سے قبل بائیں ہاتھ کے اوپنر کے ساتھ برنز یا پوکوسکی کے انتخاب کی بحث زوروں پر تھی لیکن اچانک وارنر کے زخمی ہوجانے کے بعد اب منظرنامہ تبدیل ہوچکا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ 17 ڈسمبر کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کےلئے مذکورہ کھلاڑی ہی میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز کریں گے ۔ٹسٹ سیریز سے قبل آسٹریلیا اے 6 دسمبرکو انڈیا اے کے ساتھ اور 11 دسمبر کو سڈنی میں سینئر ہندوستانی ٹیم کے خلاف مقابلہ  کرے گی اور اس ضمن میں لانگر نے کہا کہ وارنر کی عدم موجودگی میں یہ دو مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کےلئے کافی اہم ہوں گے کیونکہ ا ن مقابلوں میں بہتر مظاہروں کے ذریعہ نوجوان کھلاڑی خود کو ثابت کرسکتے ہیں۔ لانگر نے مزید کہا کہ وارنر کی عدم موجودگی نوجوانوں کےلئے ایک بہترین موقع ہوگا جو خود کو بین الاقوامی سطح پر خود کو ثابت کرسکیں گے ۔

یادر ہے کہ ڈیویڈ وارنر ہندوستان کے خلاف سڈنی میں منعقدہ دوسرے ونڈے میں ہندوستانی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ونڈے سیریز کے تیسرے اورآخری ونڈے کے علاوہ اس کےبعد شروع ہونے والی تین ٹی20 مقابلوں کی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔