Thursday, May 16, 2024
Homeاقتصادیاتواٹس ایپ میں  میسجزفاروڈینگ کی نئی سہولت متعارف

واٹس ایپ میں  میسجزفاروڈینگ کی نئی سہولت متعارف

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ واٹس ایپ سوشل میڈیا میں عوام کا مقبول ترین ایپ ہے جس میں آئے دن نئی سہولیات اور فیچرز شامل کیے جاتے ہیں۔ واٹس ایپ کے 1.5 بلین صارفین کے لئے اس وقت ایک اور نئی سہولت متعارف کی جا رہی ہے جو کہ پیغامات کو آگے بھیجنے کے ضمن میں ہے ۔ واٹس ایپ پر روزانہ لاکھوں میسج فارورڈ کیے جاتے ہیں اسی کے تناظر میں اب کمپنی نے اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن کے لئے ایک نئی سہولت فراہم کر دی ہے جس کو فارورڈنگ انفو کا نام دیا جا رہا ہے ۔جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ایک پیغام کو کتنی مرتبہ آگے بھیجا گیا ہے اور کون سا پیغام سب سے مقبول عام رہا ہے ۔

واٹس ایپ میں یہ نئی سہولت فعل کرنے کے بعد استعمال کی جاسکتی ہے ۔جس کے ذریعے صارفین یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے کس پیغام کو کتنی مرتبہ فارورڈ کیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ کی جانب سے میسج فارورڈ کرنے کی سہولت کو محدود کر دیا گیا ہے ۔انتخابات کے پیش نظر ہندوستان میں ایک پیغام کو بیک وقت 5 گروپ  یا صارفین کو روانہ کیا جاسکتا ہے اب اس سہولت کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ کون سا پیغام کہاں کہاں کتنی مرتبہ فارورڈ کیا گیا ہے۔