Friday, May 17, 2024
Homeبین الاقوامیواٹس ایپ کے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف،پیغام میں تبدیلی ممکن

واٹس ایپ کے غیر محفوظ ہونے کا انکشاف،پیغام میں تبدیلی ممکن

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ واٹس ایپ کے بغیر آج ہم اپنی زندگی کا تصور بھی محال سمجتھے ہیں لیکن یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کو تشویش لاحق ہوجائے گی واٹس ایپ پر روانہ کردہ آپ کے پیغام نہ صرف ردوبدل کیا جاسکتاہے بلکہ پیغام روانہ کرنے والے کی شناخت ہی تبدیل کردی جاسکتی ہے۔

 واٹس ایپ صارفین کے لئے حیران کن خبر آئی ہے جس کے مطابق آپ کسی کے بھی پیغام میں اپنی مرضی سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔ ایک سال سے جاری اس خامی کو تاحال دور نہیں کیا جا سکا۔ اسی طرح دو مزید خامیاں سامنے آئی ہیں۔ ایک خامی کو حکام نے ٹھیک کر دیا ہے تاہم تیسری خامی دور کرنے کا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک ایک سال گزرنے کے باوجود واٹس ایپ میں سامنے آنے والی خامی کو دور نہ کر سکی۔ بڑی خامی یہ ہے جس میں آپ کسی کے بھی پیغام میں من چاہی تبدیلی کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق متعارفکردہ نئے ٹول سے واٹس ایپ پر آپ کسی کی زبان سے بھی اپنے الفاظ ادا کروائے جا سکتے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی پر کام کرنیوالی فرم چیک پاوائنٹ نے ٹول کے ذریعے عملی مظاہرہ کر کے دکھایا ہے کہ کیسے کسی کے بھی پیغام میں من چاہی تبدیلی کی جاسکتی ہے جسے پکڑا بھی نہیں جا سکتا۔فرم کے محقق اوڈڈ وینونو نے کہا ہے کہ ٹول کی مدد سے کوئی بھی بدنیت صارف جعلی خبر بنا سکتا ہے اور کسی کو بھی دھوکہ دے سکتا ہے۔ ٹول کے ذریعے کسی شخص کے پیغام کے الفاظ اس طرح تبدیل کیے جا سکتے ہیں کہ جیسے اسی نے ہی لکھے ہوں حالانکہ حقیقت میں اس کے پیغام میں وہ باتیں شامل ہی نہ تھیں۔

مذکورہ ٹول نے پیغام میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی سکیورٹی کی ایک اور خامی کو بے نقاب کیا ہے جس کے ذریعے بھیجنے والے شخص کی شناخت کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے یعنی آپ کسی ایک شخص کا پیغام دوسرے سے منسوب کر سکتے ہیں۔ محققین نے واٹس ایپ میں تیسری خامی کی بھی نشاندہی کی تاہم اسے فیس بک نے درست کردیا جبکہ پیغام اور شناخت میں تبدیلی جیسی خامیوں کو درست کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

اوڈڈ وینونو نے کہا ہے کہ فیس بک نے انہیں بتایا ہے کہ دیگر خامیاں واٹس ایپ میں موجود حد بندیوں کے باعث دور نہیں کی جا سکتیں۔ اس کی بنیادی وجہ واٹس ایپ میں استعمال کی گئی انکرپشن ٹکنالوجی ہے جس کی وجہ سے فیس بک کے لئے یہ صارفین کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی پیغام کو مانیٹرکرنا اور اس کے مستند ہونے کی تصدیق کرنا انتہائی مشکل ہے۔