Saturday, May 18, 2024
Homesliderوجے کی فلم واریسو سے تصادم سے بچنے کےلئے پربھاس کی فلم...

وجے کی فلم واریسو سے تصادم سے بچنے کےلئے پربھاس کی فلم آدی پورش کو ملتوی کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سال 2023 کے آغازپر تہوار کا موسم ہوتاہے اور تلگو ریاستوں کےلئے سنکرانتی بڑے جشن کا ایک موقع ہوتا ہے جبکہ فلم شائقین کو اس موقع پر بڑی فلموں کا انتظار ہوتا ہے ، نیز اس مرتبہ سنکرانتی کو کئی بڑی فلموں کی ریلیز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے لیکن باہوبلی کے شہرت یافتہ سوپر اسٹار پربھاس کے مداحوں کو مایوسی ہوئی کیونکہ ان کے پسندیدہ اسٹار کی فلم آدی پورش کو سنکرانتی میں ریلیز نہیں کیا جارہا ہے ۔

آدی پورش کو مبینہ طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے اور پربھاس کے مداح ان کی فلم میں تاخیر سے بہت ناراض ہیں۔ فلم بنانے والوں نے   تھلاپتی وجے کے ساتھ فلم کے  تصادم سے بچنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ وجے  کی فلم واریسو اسی دن یعنی 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آدی پورش کے بنانے والے تنہا ریلیز چاہتے ہیں اور کسی بھی فلم کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔ فلم کی نئی تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے جبکہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ اب موسم گرما میں ریلیز ہوگی۔ اس ملتوی سے وجے کو فائدہ ہوا ہے کیونکہ اب وہ باکس آفس پر تنہا ریلیز سے لطف اندوز ہوں گے اور ان کے پرستار آدی پورش کے بنانے والوں کے اس اقدام کا جشن منا رہے ہیں۔

جب سے آدی پورش کو اعلان  ہوا ہے اسے فلم میں رام اور دیگر میں پربھاس کے نظر آنے کی وجہ سے کافی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔فلم کے ابتدائی منظر نامہ میں رام ، راون ، سیتا کی جھلک دکھایا گیا ہے جس میں پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان اداکاری کی ہے ۔ جبکہ نیٹزنز ان اداکاروں کی شکل پر تنقید کررہے  ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ رامائن کے کردار مغل بادشاہوں کی طرح لگتے ہیں۔ جب کہ فلمساز اوم راوت اپنے پروجیکٹ کے بارے میں بہت پر اعتماد ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔