Friday, May 10, 2024
Homesliderوجے ہزارے سیمی فائنل، پڈیکل اور شا پر نظریں

وجے ہزارے سیمی فائنل، پڈیکل اور شا پر نظریں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : وجئے ہزارے ٹرافی ونڈے چمپئن شپ کا کل یہاں دو طاقتور ٹیموں ممبئی اور کرناٹک کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جس میں ممبئی کے کپتان پرتھوی شا اور کرناٹک کے اوپنر دیودت پڈیکل کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا ۔پڈیکل جنہوں نے متواتر چار سنچریاں اسکور کی ہے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ علاوہ ازیں وہ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ 673 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ شا نے 589رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر موجود ہیں ۔

 شا جو کہ ممبئی کی قیادت کررہے ہیں انہوں نے ٹورنمنٹ کے دوران پڈوچیری کے خلاف 227رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلتے ہوئے انفرادی اعظم ترین اسکور کا ریکارڈ بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ منگل کو بھی انہوں نے لسٹ اے گیم میں ایک ہندوستانی بیٹسمین کی جانب سے رنز کے تعاقب میں سوراشٹرا کے خلاف کوارٹر فائنل مقابلہ میں 185رنز کی اننگز کھیلی ۔ جس کی بدولت انہوں نے مہیندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی جیسے بیٹسمینوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ مذکورہ دونوں نوجوان بیٹسمین کل کھیلے جانے والے فائنل میں اپنی ٹیم کےلئے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے قومی سلیکٹروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائیں گے ۔

 پڈیکل اپنی شاندار اننگز کے ذریعہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ونڈے سیریز میں اپنے مقام کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ کرناٹک میں چند تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں جن میں منیش پانڈے ، فاسٹ بولر رونت مورے ، ایم پراسدھ کرشنا ، آل راؤنڈر شریاش گوپال اور اسپنر کے گوتم ہیں جو ممبئی کو پریشان کرسکتے ہیں ۔ کرناٹک کےلئے کپتان روی کمار بھی اہم ہوں گے جنہوں نے کوارٹر فائنل میں 192رنز کی اننگز کھیلی ۔ممبئی جس نے 2018-19 میں یہ خطاب جیتا تھا اس کےلئے بہت کچھ بولروں پر منحصر ہے ، جس کی قیادت دھول کلکرنی کررہے ہیں جنہوں نے اب تک 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔