Sunday, May 19, 2024
Homeاسپورٹسورلڈکپ میں مسلم کھلاڑیوں کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات

ورلڈکپ میں مسلم کھلاڑیوں کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے مسلمان کھلاڑیوں کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات تیارکرلیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور انگلش بورڈ کو مختلف ممالک کے بورڈز نے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مکتوب ارسال کئے تھے اس لئے میگا ایونٹ کے دوران نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کے وقت سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی سکیورٹی اداروں نے حکومتی ہدایت کی روشنی میں سکیورٹی کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے اور مسلم کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد جانے سے قبل سکیورٹی عہدیداروں کو ضرور آگاہ کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ای سی بی کو بھیجے جانے والے مکتوب میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی صرف مسجد میں ہی کی جاسکتی ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی مناسب سہولیات دی جائیں۔