Thursday, May 9, 2024
Homeتازہ ترین خبریںورلڈ ٹریڈ سنٹرپر ہوئے حملہ کے آج 18سال مکمل، 3000سے زیادہ...

ورلڈ ٹریڈ سنٹرپر ہوئے حملہ کے آج 18سال مکمل، 3000سے زیادہ افراد ہوئے تھے ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:امریکہ میں نائن الیون کو ہوئے حملہ آج 18سال مکمل ہو گئے۔11ستمبر 2001کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع۔ٹوین ٹاورس (ورلڈ ٹریڈ سنٹر)پردہشت گردانہ  حملہ ہوا تھا۔جس نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔دنیا کے طاقتور ملک میں دہشت گردوں نے ایسی تباہی مچائی تھی جسے پوری دنیا میں کوئی فراموش نہیں کر سکتا۔

 اٹھارہ سال قبل آج ہی کے دن 11ستمبر 2001کی صبح۔معمول کے مطابق،ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں روزانہ کی طرح 18ہزار ملازمین کا م کر رہے تھے۔لیکن آٹھ بجکر 46منٹ پر جو کچھ ہوا وہ لوگوں کی سوچ سے بالا تر تھا۔

اس دن 19دہشت گردوں نے چار طیارے اغوا کر لئے اور دوطیاروں کو ورلڈٹریڈ سنٹر،نیو یارک شہر کے ٹوین ٹاورس سے ٹکرا دیا،اس میں سوار تمام افراد اور عمارت کے اندر کام کرنے والے بہت سے دوسرے افراد ہلاک ہوگئے۔دونوں عمارتیں دو گھنٹوں میں ہی منہدم ہو گئیں۔دہشت گردوں نے تیسرا طیارہ کو واشنگٹن ڈی سی کے باہر،ارلنگٹن ورجینیا کے پینٹاگون سے ٹکرا یا۔جبکہ چوتھا طیارہ شینکویلے کے فارم ہاؤز پر گر کر تباہ ہو گیا۔

اس وقت کے امریلی صدر جارج بش نے اس واقعے کو امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا تھا۔ورلڈ ٹریڈسنٹرپر حملے میں قریب 3000افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں 343محکمہ فائر اور 60پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 70مختلف ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔اسی دوران پینٹا گون پر حملے میں 184افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

11ستمبر 2001کودہشت گرد تنظیم القائدہ نے امریکہ کے پر یہ حملے کئے۔19ہائیجیکرز (اغوا کار)میں سے 15کا تعلق متحدہ عرب امارات،مصر اور لبنان سے تھا۔امریکہ نے ان حملوں کے فوری بعد ہی  القائدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو  زندہ یا مردہ ہ پکڑنے کے لئے 25ملین ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

امریکی صدر جارج بش اسامہ بن لادن اور اس کی دہشت گرد تنظیم القائدہ کے ختمے کے لئے پر عزم تھے،لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔پھر ان کے بعد،نئے صدر بارک اوباما نے بن لادن کو تلاش کیا،اور پاکستان کے ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن میں اسے ہلاک

 کروادیا۔امریکی فوجیوں نے 2مئی 2011کو پاکستان میں داخل ہوئے اور بن لادن کو مار دیا۔مذکورہ دہشت گردانہ حملہ میں تباہ ہوئیں ورلڈ تریڈ سنٹر نیو یارک کے مین ہیٹن میں ٹاور نما دو عمارتوں کا مجموعہ تھا۔اس کے ایک ٹاور کی تعمیر 1966میں شروع ہوئی تھی اور 1972میں مکمل ہوئی تھی۔دوسرے ٹاور کی تعمیر  1966میں شروع ہوئی اور 1973میں ختم ہوئی تھی۔