Monday, May 13, 2024
Homesliderورلڈ کپ کےلئے افغانستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ورلڈ کپ کےلئے افغانستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کابل ۔ تجربہ کار آل راونڈر سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی اور افسر زازئی کو باہر کردیا گیا کیونکہ افغانستان نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا حصہ بننے والے 17 کھلاڑیوں میں سے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)نے کریم جنت اور نور احمد کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے خارج کردیا جو16 اکتوبر سے 13 نومبر تک مقابلے آسٹریلیا میں مختلف مقامات کھیلے جائیں گے ۔انگلی کی چوٹ کے باعث باہر ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر درویش رسولی، لیگ اسپن آل راونڈر قیس احمد اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرسلیم صافی نے 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

اس کے علاوہ افسر زازئی، شرف الدین بھی ٹیم میں شامل ہیں۔اے سی بی نے جمعرات کو ایک ریلیز میں بتایا کہ اشرف، رحمت شاہ اور گلبدین نائب کو ریزرو کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔محمد نبی کی قیادت میں اسکواڈ میں اسپنر راشد خان، وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمان جیسے سینئر کھلاڑی شامل ہیں۔چیف سلیکٹر نور ملک زئی نے کہا کہ ٹیم ایشیا کپ سے چیزوں کو آگے لے کر جائے گی۔ایشیا کپ ٹیم کے لیے آسٹریلیا میں ہونے والے انتہائی اہم عالمی ایونٹ کے لیے چیزوں کو اچھی طرح سے تیار کرنے کا ایک بہت اچھا موقع تھا۔ خوش قسمتی سے درویش رسولی زخم (ٹوٹی ہوئی انگلی) سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور ہمیں انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہونے پر خوشی ہے، انہوں نے اس سے قبل منعقد شپیزا کرکٹ لیگ 2022 میں اپنی اچھی جھلکیاں دکھائی ہیں اور ہمارے مڈل آرڈرکو بیٹنگ کا ایک اضافی راستہ پیش کیا ہے۔

 ملک زئی نے کہا ہے کہ چونکہ آسٹریلوی حالات فاسٹ بولروں کے لیے مزید مدد فراہم کرتے ہیں، اس لیے ہم نے اپنے بولنگ کے شعبے میں مزید حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سلیم صافی کو شامل کیا ہے، جو دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں۔ مجموعی طور پر ہم نے ایونٹ کے لیے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور ہم پر امید ہیں۔ ان میں سے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی اور بہتر انداز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ اے سی بی کے چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے افغانستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشمل ہے ۔ محمد نبی (کپتان)، نجیب اللہ زدران (نائب کپتان)، رحمن اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، درویش رسولی، فرید احمد ملک، فضل حق فاروقی، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زدران، مجیب الرحمان ، نوین الحق، قیس احمد، راشد خان، سلیم صافی اور عثمان غنی۔اسٹینڈ بائی/ریزرو: افسر زازئی، شرف الدین اشرف، رحمت شاہ اور گلبدین نائب ۔